امریکہ اور ایران کے مابین کشیدگی خاتمے کیلئے کوششیں جاری ہیں،شہبازشریف

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے جنگ کروانے اور امن قائم کرنے میں کئی سال لگتے ہیں، پاکستان انسانی جانیں بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان اٹکے ہوئے معاملات حل کروانے کیلئے پاکستان کی کوششیں اب بھی جاری ہیں۔

ایران امریکا کے درمیان گفتگو کے بعد جنگ کے بادل ختم ہوئے اور پاکستان کو موقع ملا جنگ کو مستقل امن میں بدل دے، آج بھی دونوں فریقین کے درمیان جنگ بندی قائم ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی، تعلیمی نظام درہم برہم،اساتذہ غائب، سکول ٹھیکے پر دیئے جانے کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا، دنیا کی تاریخ اٹھالیں جنگ رکوانے اور امن قائم کرنے میں کئی کئی سال لگے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ امریکا کے وفد کی سربراہی نائب صدر جے ڈی وینس جبکہ ایرانی وفد کی قیادت اسپیکر اسمبلی باقر قالیباف اور وزیرخارجہ نے دی،

دونوں وفود نے مسلسل 21 گھنٹے براہ راست ایک دوسرے سے گفتگو کی اور میں گواہ ہوں کہ دونوں آمنے سامنے بیٹھے، 47 سال بعد یہ پہلا موقع تھا دونوں فریق ایک ساتھ بیٹھے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی قیادت نے اس کامیابی کیلیے دن رات محنت کی اور یہ ہماری پُرخلوص کاوشوں کا نتیجہ ہے

مزید یہ بھی پڑھیں:’’چائینہ ان انگلش‘‘ کے نام سے جعلی اکائونٹ ،بھارتی منظم ڈس انفارمیشن مہم کا انکشاف

جس کی وجہ سے دونوں فریقین میں سیز فائر اب بھی قائم ہے، دونوں کے درمیان معاملات تھوڑے بہت اٹکے ہیں جنہیں حل کروانے کیلیے کوشش جاری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد امن بات چیت تاریخی واقعہ ہےم اس کے ذریعے مستقل جنگ بندی، ثالثی اور میزبانی کا ایسے وقت میں موقع ملا جب پوری دنیا کی معیشت ہچکولے کھا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جاپان کی وزیراعظم نے فون کر کے جنگ بندی پر مبارک باد دی اور پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا جبکہ یورپ کے کئی سربراہان نے فون کیے اور کاوشوں کو دل سے سراہا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان الیکشن :پولنگ 7 جون کو ہوگی،چیف الیکشن کمشنر شہبازخان

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ محنت اللہ نے قوم کی دعاؤں سے قبول کی، اسحاق ڈاراُن کی ٹیم، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے شاباش اور قوم کی طرح سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی فراست اور حکمت سے جنگ بند ہوئی اور عارضی سیز فائر پر اتفاق ہوا، قومی راز رکھنا میری ذمہ داری ہے ۔۔

یہ میرے دل میں دفن ہیں مگر میں ایسے لمحات کا میں گواہ ہوں، فیلڈ مارشل اور ٹیم پوری پوری رات جاگی، بعض لمحات ایسے آئے جب بات ٹوٹتے ٹوٹتے پھر سنبھل گئی۔

Scroll to Top