16 سے 19 اپریل تک بارشیں،تیزہواؤں کا نیا الرٹ جاری،لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ موسمیات نے 16 سے 19 اپریل کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش، ژالہ باری کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ 16 اپریل کو ملک کے شمال مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے اور یہ 19 اپریل تک بالائی علاقوں میں برقرار رہنے کی توقع ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان الیکشن :پولنگ 7 جون کو ہوگی،چیف الیکشن کمشنر شہبازخان

آزادکشمیر میں بارش

وادی نیلم ، مظفر آباد، پونچھ ، بنیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میر پور میں 17 سے 19 اپریل کے دوران وقفے وقفے سے تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ( ژالہ باری کا امکان ہے۔ 18 اور 19 اپریل کو درمیانی اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔

اس موسمی نظام کے زیراثرخیبر پختو نخواہ : 16 (شام) سے 19 اپریل کے دوران چترال، دیر، سوات ، کالام، شانگلہ، بونیر، کوہستان، ملاکند، بلگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالا کوٹ ، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور ، باجوڑ، مہمند ، صوابی چار سدہ، کوہاٹ، کرم، خیبر اور ہنگو میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش (چند مقامات پر موسلا دھار بارش ژالہ باری ) جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سعودی عرب،آئندہ 48 گھنٹے اہم

17 اور 18 اپریل کو کرم، خیبر ، اورکزئی، کرک ، بنوں، لکی مروت، ٹانک، زیر واسما عیل خان اور وزیرستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ملکی بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان :

16 سے 19 اپریل کے دوران و یا مر ، استور، غذر ، اسکردو، ہنزہ، گلگت ، گانچھے اور شکر میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری اور چنے مقامات پر درمیانی سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان: 17 اور 18 اپریل کے دوران کوئٹہ ، زیارت، چمن ، پیشین، قلعہ عبد الله، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، شیرانی، موسیٰ نحیل، اور الائی، ہرنائی، ژوب اور بارکھان میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب / اسلام آباد: 16 سے 18 اپریل کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد اراولپنڈی ، اٹک، چکوال، جہلم ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جنگ، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ۔

جبکہ 16 سے 18 اپریل کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور ، لیہ، بھکر ، خوشاب، نور پور تحصل ، ملتان اور خانیوال میں تیز ہوائیں آندھی اور گرج چمک بھی متوقع ہے۔
16 سے 18 اپریل کے دوران بالائی سندھ میں آندھی / گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:

گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ۔

اس دوران تیز ہواؤں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمر در ڈھانچوں (بجلی کے کیسے بل بور از سوار پیاز وغیرہ) کو نقصان
پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔

ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے باعث بالائی پنجاب اور محیر پختو نخوا میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچے کا خدشہ ہے ، لہذا کا شکار حضرات موسمی حالات کے مطابق اپنی فصلوں کی دیکھ بھال کریں۔

اسی دوران سیاحوں اور مسافروں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت۔شدید بارشوں کے باعث گلگت ہنستان، کشمیر وادی نیلم ) اور بالائی خیبر پختو نخود ویر، سوات کوہستان، شانگلہ، بلگرام، چترال) کے پہاڑی علاقوں میں فلش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

نوٹ : تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

Scroll to Top