گلگت بلتستان الیکشن :پولنگ 7 جون کو ہوگی،چیف الیکشن کمشنر شہبازخان

گلگت بلتستان (کشمیر ڈیجیٹل )جی حکومت نے گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔گلگت بلتستان میں پولنگ 7 جون 2026 کو ہوگی

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ اور پوپ لیو کی ایک دوسرے پر تنقید ،لفظی جنگ شدت اختیار کرگئی

چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے شیڈول کا اعلان کر دیا ،کاغذات نامزدگی 16 سے 20 اپریل تک جمع ہوں گے

امیدواروں کی ابتدائی فہرست 21 اپریل کو جاری ہوگی۔کاغذات کی جانچ پڑتال 28 اپریل تک مکمل ہوگی۔اپیلوں پر فیصلے 9 مئی تک کیے جائیں گے

مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن اجلاس، ووٹ اور پولنگ سٹیشن کی معلومات کیلئے سروس نمبر متعارف

امیدوار 11 مئی تک کاغذات واپس لے سکیں گے۔انتخابی نشانات اور حتمی فہرست 12 مئی کو جاری ہوگی۔گلگت بلتستان کے 24 حلقوں میں ایک ہی روز پولنگ ہوگی

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کیلئے انتظامات مکمل کر لئے ،تمام اداروں کے تعاون سے پرامن انتخابات یقینی بنائیں گے

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سعودی عرب،آئندہ 48 گھنٹے اہم

چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات 14 جون کو ہونگے،بلدیاتی انتخابات کا بھی شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔

Scroll to Top