ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے، جس کے بعد سونے کے نرخوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونا 1600 روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 95 ہزار 362 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1371 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 24 ہزار 693 روپے کا ہو گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی گئی، جہاں فی اونس قیمت 16 ڈالر کمی کے بعد 4730 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آپریشن سندور کے بعد بھارتی عوام کا فوج پر غصہ!دہلی کی سڑک پر بریگیڈیئر کی پھینٹی لگا دی
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں اس کے برعکس رجحان دیکھا گیا اور اس کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ چاندی 130 روپے مہنگی ہونے کے بعد 7 ہزار 934 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔




