نیا خطرناک فراڈ،ایک غلطی سے موبائل کی سب تصاویر ڈیلیٹ ہو جائیں گی!

دنیا بھر میں ایپل کمپنی کے صارفین کو ایک خطرناک آن لائن فراڈ کا سامنا ہے جس میں جعلساز کمپنی کے آئی کلاؤڈ سروس کا روپ دھار کر صارفین کو جعلی ای میلز بھیج رہے ہیں۔

ان ای میلز کا مقصد صارفین کو دھوکہ دے کر ان کی بینکنگ اور ذاتی معلومات حاصل کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل پکسل 11 کی نئی ٹیکنالوجی: ایپل اور سام سنگ کو پیچھے چھوڑنے کی تیاری

برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق کچھ عرصے سے صارفین کو ایپل کی جانب سے پیغامات موصول ہو رہے ہیں جن میں بتایا جاتا ہے کہ ان کا آئی کلاوڈ اسٹوریج بھر چکا ہے، جس کے باعث نہ تو دستاویزات بیک اپ ہو رہی ہیں اور نہ ہی نئی تصاویر اپ لوڈ ہو رہی ہیں۔

ان پیغامات میں صارفین کو ماہانہ کم از کم 99 پینس ادا کر کے اسٹوریج اپ گریڈ کرنے کا کہا جاتا ہے۔

تاہم دھوکے باز اس صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جعلی ای میلز بھیج رہے ہیں، جن میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ صارف کا آئی کلاؤڈ اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا ہے اور اگر فوری طور پر اپ گریڈ نہ کیا گیا تو تصاویر اور ویڈیوز جلد حذف کر دی جائیں گی۔

اگلے دن ایک اور ای میل بھیجی جاتی ہے جس میں خبردار کیا جاتا ہے کہ اگر کارروائی نہ کی گئی تو مقررہ تاریخ پر تمام ڈیٹا مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔

ان ای میلز میں ایک بٹن شامل ہوتا ہے جس پر کلک کر کے صارف کو اپنا اسٹوریج اپ ڈیٹ کرنے یا ادائیگی کا طریقہ تبدیل کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

تاہم یہ لنک دراصل ایک جعلی (فِشنگ) ویب سائٹ پر لے جاتا ہے جو بظاہر اصل جیسی دکھائی دیتی ہے مگر درحقیقت صارف کی حساس معلومات جیسے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات چرانے کے لیے بنائی گئی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل سمز اور بینک اکاؤنٹس بلاک ہونے کا خدشہ ، نادرا کا انتباہ جاری

ماہرین کے مطابق اگر کوئی صارف ان لنکس کے ذریعے اپنی معلومات فراہم کرے یا ادائیگی کرے تو جعلساز نہ صرف مزید رقم چرانے کی کوشش کر سکتے ہیں بلکہ یہ معلومات ڈارک ویب پر دیگر جرائم پیشہ عناصر کو بھی فروخت کی جا سکتی ہیں۔

یہ فراڈ اس لیے زیادہ خطرناک ہے کیونکہ بعض اوقات یہ جعلی ای میلز اصل ایپل پیغامات کے ساتھ ہی موصول ہوتی ہیں، جن میں واقعی اسٹوریج ختم ہونے کی اطلاع دی جاتی ہے، جس سے صارفین کے لیے فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: وراثتی فراڈ بے نقاب، ڈسٹرکٹ جج کا سخت حکم، پولیس کو فوجداری کارروائی کا حکم

اگر کوئی صارف دھوکے میں آ کر اپنی معلومات فراہم کر دے تو فوری طور پر متعلقہ بینک سے رابطہ کرنا چاہیے۔

ماہرین کے مطابق صارفین آسانی سے اپنے آئی کلاؤڈ اسٹوریج کی صورتحال خود بھی چیک کر سکتے ہیں۔ آئی فون پر اس کے لیے سیٹنگز میں جا کر آئی کلاؤڈ سیکشن کھولا جا سکتا ہے۔

اگر واقعی اسٹوریج ختم ہو جائے اور مزید خریدنا ہو تو صارفین کو صرف اصل ایپل پلیٹ فارم کے ذریعے اپ گریڈ کا بٹن استعمال کرنا چاہیے۔

Scroll to Top