ایران

اسلام آباد مذاکرات، معاہدہ سے چند قدم دور تھے، عباسی عراقچی

تہران :ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ایران امریکا مذاکرات میں کوئی ڈیل نہ ہونے پر ردعمل سامنے آگیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ 47 برس میں امریکا سے اعلیٰ ترین سطح پر اہم مذاکرات کیے، ایران نے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کے ساتھ نیک نیتی کے ساتھ بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان کردیا

عباس عراقچی نے کہا کہ ہم اسلام آباد مفاہمتی یادداشت سے صرف چند قدم دور تھے، اس دوران حد سے بڑھے ہوئے مطالبات ، بدلتے ہوئے موقف اور ناکہ بندی کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی سبق نہیں سیکھا گیا، نیک نیتی، نیک نیتی کو جنم دیتی ہے ، دشمنی،دشمنی کو۔

عزم کو دوبارہ آزمانے کی کوشش نہ کرو،اسپیکر باقر قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وارننگ دیتے ہوئے کہاہے کہ ایران کے عزم کو دوبارہ آزمانے کی کوشش نہ کرو، کسی بھی غلطی کا پہلے سے بڑا سبق سکھائیں گے۔

اس کے علاوہ پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مزاحمتی محاذ طاقتور ہے، دشمن کو بغیر کسی کامیابی کے خطے سے نکلنے پر مجبور کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران جوہری معاہدے سے پیچھے ہٹ رہا ہے، ٹرمپ کے بڑے دعوے سامنے آ گئے

یاد رہے کہ اتوار کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ امریکی بحریہ فوری طور پر آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کرے گی اور ایران کو ٹول ادا کرنے والے جہازوں کو بھی روکا جائے گا۔

Scroll to Top