امریکی طیارے کی پاکستان آمد: ہوبہو کور فلائٹ نے دنیا بھر کے صارفین کی توجہ حاصل کر لی

ایران سے مذاکرات کے لیے پاکستان آئے امریکی وزیر خارجہ ڈی جے وینس کے خصوصی طیارے کے ساتھ میری لینڈ سے پاکستان تک ہوبہو “کور فلائٹ” بھی آپریٹ کی گئی۔ فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ پر کال سائن “SAM091” کے اس طیارے کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ 9500 سے زائد صارفین نے ٹریک کیا۔

یہ طیارہ امریکی ریاست میری لینڈ سے صبح 8:41 بجے روانہ ہوا تھا۔ یہ پیرس میں نائب صدر کے طیارے سے 10 منٹ قبل رات 9:23 بجے لینڈ ہوا۔ امریکی نائب صدر کے خصوصی طیارے سے 2 منٹ قبل پیرس کے مقامی وقت رات 11:58 بجے امریکی ائیر فورس کی اس کور فلائٹ نے اسلام آباد کے لیے اڑان بھری۔ تاہم رفتار کم ہونے کی وجہ سے یہ طیارہ امریکی نائب صدر کے طیارے سے پیچھے رہا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں : جے ڈی وینس

یہ طیارہ نائب صدر کی پرواز کے ساتھ ہی پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا۔ جس وقت امریکی نائب صدر کا طیارہ اسلام آباد میں لینڈ ہوا، ٹھیک اسی وقت یہ کور فلائٹ پاکستان میں اسکردو سے ہوتے ہوئے لداخ کے قریب سے بھارتی فضائی حدود میں داخل ہو گیا۔

بعد ازاں یہ طیارہ بھارتی فضائی حدود میں لہہ سے ہوتے ہوئے چین میں داخل ہوا اور پھر اپنا ٹرانسپونڈر بند کر لیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایسا ائیرفورسز کے ہائی پروفائل مشنز یا آپریشنز میں لازمی ہوتا ہے تاکہ سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد مذاکرات کا باضابطہ آغاز: وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے درمیان تاریخی ملاقات

Scroll to Top