اسلام آباد میں جاری امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوران امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اپنی مختصر پریس بریفنگ میں وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات گزشتہ 21 گھنٹوں سے جاری ہیں اور متعدد اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے واضح طور پر یہ مؤقف پیش کر دیا ہے کہ کن نکات پر اتفاق ممکن ہے اور کن امور پر نہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ اب تک حتمی معاہدہ طے نہیں پایا ، تاہم بات چیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ جے ڈی وینس کے مطابق معاہدے تک نہ پہنچنا امریکا کے مقابلے میں ایران کے لیے زیادہ بُری خبر ہے ۔
امریکی نائب صدر نے پاکستان کی میزبانی اور ثالثی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے انعقاد میں پاکستان نے اہم سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر24 گھنٹوں میں گوگل ٹرینڈز میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف نے بہترین میزبانی کی ، ہم بغیر کسی ڈیل کے امریکا واپس جارہے ہیں،جے ڈی وینس نے اپنی مختصر پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم نے مذاکرات میں لچک دکھائی،وزیر اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے اختلافات دور کرنے کی کوشش کی ،امریکہ کیلئے بری خبر یہ ہے کہ ایران سے معاہدہ نہیں ہوا ۔
ہم نے ان تمام معاملات پر بات کی لیکن ایک بار پھر ہم اس مقام تک نہیں پہنچ سکے جہاں ایرانی ہماری شرائط ماننے پر آمادہ ہوتے ۔
میرا خیال ہے کہ ہم نے کافی لچک دکھائی ، ہم نے کافی حد تک تعاون کیا ۔ صدر نے ہمیں ہدایت دی تھی کہ یہاں نیک نیتی کے ساتھ آئیں اور معاہدہ کرنے کی پوری کوشش کریں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد مذاکرات :فریقین سنہری موقع سے فائدہ اُٹھائیں؛ انتونیو گوتریس
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس واپس امریکا روانہ ہو گئے ۔




