اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)سینئر ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکہ نے قطر اور دیگر غیر ملکی بینکوں میں موجود منجمد ایرانی اثاثے جاری کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔
رائٹرز رپورٹس کے مطابق ایرانی عہدیدار نے کہا کہ تہران نے اس اقدام کو واشنگٹن کے ساتھ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں معاہدے تک پہنچنے کی سنجیدگی کی علامت قرار دیدیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سماہنی،جنڈالہ گھریلو تنازعہ ، خاتون جاں بحق، 4 نامزد ملزمان گرفتار
سینئر ایرانی عہدیدار نے رائٹرز سے گفتگو میں بتایا کہ ان اثاثوں کو آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کی یقینی فراہمی سے براہ راست منسلک کیا گیا ہے۔
امریکا نے اس حوالے سے اثاثے منجمد کرنے یا جاری کرنے پر کوئی سرکاری بیان نہیں دیا ۔اسلام آباد میں موجود ایرانی زرائع کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات کے پہلے ہی روز امریکہ ایران کے فنڈز اَن فریز کرنے پر رضا مند ہو گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مہاجرین کشمیر کی انتخابی فہرستوں کی تکمیل کیلئے کمیٹیاں تشکیل
الجزیرہ نیوز کے اسلام آباد میں مقیم نمائندہ نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکہ ایران کے فنڈز اَن فریز کرنے پر رضا مند ہو گیا ہے۔ الجزیرہ نیوز نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب یہ رپورٹ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکا نے ایرانی اثاثے غیر منجمد کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔” اسلام آباد، پاکستان سے اپنے نمائندہ کی رپورٹ شائع کرتے ہوئے الجزیرہ نیوز نے لکھا کہ ایرانی وفد کے قریبی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ مذاکرات میں ان کی شرکت امریکہ کی جانب سے منجمد ایرانی اثاثوں کو جاری کرنے کے فیصلے کے بعد ہوئی ہے۔
ایرانی ذرائع کے مطابق یہ ایران کے اپنے 10 نکاتی منصوبے میں سے ایک مطالبہ تھا۔ امریکہ نے اس ایرانی دعوے کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا کہ اس نے منجمد ایرانی اثاثے جاری کرنے پر واقعی رضامندی ظاہر کی ہے یا نہیں۔




