سماہنی،جنڈالہ (کشمیر ڈیجیٹل)گھریلو تنازعہ جان لیوا، خاتون جاں بحق، چار نامزد ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل سماہنی کے علاقے کھنہ جنڈالہ میں گھریلو تنازعہ ایک افسوسناک واقعہ میں تبدیل ہو گیا جہاں 55 سالہ خاتون تسلیم کوثر زندگی کی بازی ہار گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مہاجرین کشمیر کی انتخابی فہرستوں کی تکمیل کیلئے کمیٹیاں تشکیل
ذرائع کے مطابق 05 اپریل 2026 کو گھریلو جھگڑے کے دوران مسمات تسلیم کوثر زوجہ محمد فاروق (قوم مغل) شدید زخمی ہو گئی تھیں۔
جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج رہیں آج ہفتہ کے روز خاتون مزکور دوران آپریشن دم توڑ گئیں جس کے بعد میت کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال سماہنی منتقل کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:امن مذاکرات پربھارت کا واویلا؛ سابق امریکی سفیر نے بھارتی اینکر کو آڑے ہاتھوں لے لیا
پولیس تھانہ چوکی کے ایس ایچ او راجہ نوید عاطف ہمراہ نفری امجد خورشید شہید تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچ آئے اور ضروری کاروائی مکمل کی۔
متوفیہ کے خاوند کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ واقعہ میں نامزد چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے اور حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے




