امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کلیدی اور فیصلہ کن کردار نے جہاں عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کیا ہے، وہی بھارتی میڈیا (گودی میڈیا) میں اس کامیابی پر صفِ ماتم بچھ گئی ہے۔
مودی حکومت کو سفارتی خفت سے بچانے کے لیے بھارتی اینکرز نے پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے، جس کا ایک امریکی سفارت کار نے لائیو شو میں منہ توڑ جواب دیا۔
سابق امریکی سفارت کار جیفری گنٹر نے ایک بھارتی نیوز چینل کے لائیو شو کے دوران امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی پاکستان میں سیکیورٹی پر اٹھائے گئے “احمقانہ” سوالات پر اینکر کو آڑے ہاتھوں لیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:تحصیلدار، نائب تحصیلدار کیلئے پی ایس سی نافذ، ہزاروں امیدوار پریشان
جیفری گنٹر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ امریکی نائب صدر پاکستان میں مکمل طور پر محفوظ ہیں اور بھارتی میڈیا کا طرزِ عمل اسکول کے بچوں جیسا غیر سنجیدہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ انسانی زندگیوں، روزگار اور مہنگے پیٹرول جیسے عالمی مسائل کا معاملہ ہے، لیکن بھارتی میڈیا اسے محض پاک بھارت تنازع بنا کر پیش کر رہا ہے جو کہ افسوسناک ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جہلم ویلی، انتظامی افسران کے تقرر وتبادلوں کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا
جیفری گنٹر نے بھارتی میڈیا کے رویے کو “شرمناک” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس رویے پر بطور سزا اینکر کو 30 منٹ کے لیے کمرے میں بند کرنا چاہیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی سفارتی کامیابی سے بھارت احساسِ کمتری اور تنہائی کا شکار ہو چکا ہے اور بھارتی میڈیا کی بوکھلاہٹ اسی کا نتیجہ ہے۔




