این ٹی ایس سٹاپ گیپ ویٹنگ اساتذہ کا بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل)این ٹی ایس سٹاپ گیپ ویٹنگ اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں بھرپور احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔۔

غازی ملت پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرحان سعید، عاقب تسلیم، شفیق الرحمان، تسلیم عارف اور دیگر اساتذہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ مستقل ہونے کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں مگر ان کی آواز مسلسل نظر انداز کی جا رہی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جہلم ویلی، انتظامی افسران کے تقرر وتبادلوں کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا

اساتذہ نے انکشاف کیا کہ 2017 سے ویٹنگ بحال تھی تاہم اب اسے ختم کر دیا گیا ہے، جس سے صرف چند افراد نہیں بلکہ تقریباً 2200 خاندانوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متعدد بار وزیر اعظم و وزیر تعلیم و دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں اور یقین دہانیوں کے باوجود کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگزمین کے لیے بڑی خوشخبری، گلین میکسویل پاکستان پہنچ گئے

جس کے بعد اب وہ سڑکوں پر آنے پر مجبور ہو گئے ہیں اساتذہ نے 18 اپریل بروز ہفتہ کو ضلع پونچھ بھر میں احتجاج کی کال دے دی ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو یہ احتجاج پورے آزاد کشمیر میں پھیل جائے گا۔

اساتذہ کا کہنا تھا ہم اپنے حق کیلئے آخری حد تک جائیں گے اب مزید خاموش نہیں رہ سکتے ۔۔لہٰذا حکومت فوری اقدامات کرے اور جملہ ملازمین کو مستقل کیا جائے ۔

انہوں نے حکومت سے فوری طور پر مستقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ملازمت کا نہیں بلکہ سینکڑوں خاندانوں کے مستقبل کا سوال ہے ۔

Scroll to Top