اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی قیادت کی اہم ملاقات اختتام پذیر ہوگئی۔
ملاقات میں وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے ثالث کے طور پر اپنا مخلصانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔
ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت ایران کی مشاورتی اسمبلی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کی جب کہ وفد کی معاونت وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے 101 بہترین پاسپورٹ میں شامل
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں عالمی اور علاقائی امن کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا، وزیراعظم نے اسلام آباد مذاکرات میں ایرانی وفد کی شرکت کو سراہا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آرٹیمس ٹو مشن کی کامیابی: خلاباز چاند کا تاریخی سفر مکمل کر کے زمین پر واپس پہنچ گئے
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار جاری رکھےگا، وزیر اعظم نے خلوص نیت کے ساتھ اپنا کردار ایک ثالث کے طور پر جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے علاقائی،عالمی امن واستحکام کے مفاد میں بامقصد نتائج کے لیے پیش رفت تیز کرنےکے عزم کا اظہار کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد مذاکرات کا باضابطہ آغاز: وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے درمیان تاریخی ملاقات
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان خلوص نیت کے ساتھ خطے میں امن و استحکام کے لیےثالث کے طور پر اپنا مخلصانہ کردار ادا کرتا رہےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ بامعنی نتائج حاصل کرنے کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہےگا۔




