گودی میڈیا میں صفِ ماتم، پاکستان کی سفارتی جیت پر مودی سرکار اور بھارتی میڈیا شدید خفت کا شکار، امریکی سفارتکار نے کھری کھری سنا دیں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی اسلام آباد آمد اور امریکہ و ایران کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے فیصلہ کن کردار نے بھارت اور وہاں کے ’گودی میڈیا‘ میں صفِ ماتم بچھا دی ہے۔ اپنی خفت مٹانے کے لیے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان مخالف بے بنیاد پروپیگنڈے اور من گھڑت سوالات کا سہارا لیا جا رہا ہے، جس پر سابق امریکی سفارت کار جیفری گنٹر نے ایک لائیو ٹی وی انٹرویو کے دوران بھارتی اینکر کو سخت سست سناتے ہوئے آئینہ دکھا دیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک بھارتی نیوز چینل کے لائیو شو کے دوران جب اینکر نے اسلام آباد میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سکیورٹی کے حوالے سے ’احمقانہ‘ سوال اٹھانے کی کوشش کی، تو جیفری گنٹر غصے میں آ گئے اور انہوں نے اینکر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ امریکی نائب صدر پاکستان میں مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ بھارتی میڈیا اس وقت اسکول کے بچوں جیسا بچگانہ طرزِ عمل دکھا رہا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ بھارت پاکستان تنازع کا نہیں بلکہ انسانی زندگیوں، روزگار اور عالمی سطح پر مہنگے پیٹرول کے بحران کو حل کرنے کا ہے، جسے بھارتی میڈیا سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور ایران اسلام آباد میں آمنے سامنے، پاکستان کی مداح سرائی پر گودی میڈیا کی چیخیں نکل گئیں

جیفری گنٹر نے بھارتی میڈیا کے رویے کو ’شرمناک‘ قرار دیتے ہوئے یہاں تک کہہ دیا کہ میں اس رویے پر بطور سزا بھارتی میڈیا کے نمائندوں کو 30 منٹ کے لیے ایک کمرے میں بند کرنا چاہوں گا تاکہ انہیں اپنی غلطی کا احساس ہو۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ بے کار بحث و مباحثے کے بجائے بھارتی میڈیا کو اس عالمی امن کوشش کو سراہنا چاہیے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 11 اپریل 2026 کو ہونے والے یہ مذاکرات مودی حکومت کے لیے ایک بڑی سفارتی شکست ثابت ہوئے ہیں، کیونکہ پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے باوجود بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو چکا ہے اور عالمی برادری پاکستان کی ثالثی پر مکمل اعتماد کا اظہار کر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا بالخصوص ‘گودی میڈیا’ اکثر عالمی فورمز پر پاکستان کے مثبت کردار کو منفی رنگ دینے کی کوشش کرتا ہے، تاہم حالیہ امریکہ ایران تنازع میں پاکستان کی کلیدی حیثیت نے بھارتی بیانیے کو بری طرح ناکام بنا دیا ہے۔ جیفری گنٹر جیسے منجھے ہوئے سفارت کار کا یہ بیان اس بات کی دلیل ہے کہ اب عالمی برادری بھارتی میڈیا کے ‘پاکستان فوبیا’ کو سنجیدہ لینے کے بجائے اسے امن کی راہ میں رکاوٹ سمجھ رہی ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب امریکی حکام نے پاکستان کی سکیورٹی اور سفارتی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہو، مگر لائیو شو میں بھارتی میڈیا کی اس قدر تذلیل ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی بہترین سفارتکاری، وفود کی آمد، بھارت میں صف ماتم، گودی میڈیا تلملا اٹھا

Scroll to Top