پاکستان کی بہترین سفارتکاری، وفود کی آمد، بھارت میں صف ماتم، گودی میڈیا تلملا اٹھا

Pakistan SCO Summit 2026

ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکرباقر قالیباف اور وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی مذاکرات کیلئے اسلام آباد آمد سے جہاں   دشمن بھارت کو آگ لگی ہے وہاں بھارت کے گودی میڈیا کے منہ پر بھی زناٹے دار تھپر لگا ہے اور ان کا پروپیگنڈا دم توڑ گیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کو دشمن ملک اور اسرائیل کو فادر لینڈ قرار دینے والا بھارتی میڈیا کئی دنوں سے پاکستان کی سفارتی کوششیں ناکام ہونے کا پروپیگنڈا کرتا رہا تھا جس میں خبریں پھیلا ئی جا رہی تھیں کہ ایرانی وفد نے اسلام آباد میں مذاکرات کا حصہ بننے سے انکار کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد پہنچ گیا، شاندار استقبال

بھارتی میڈیا نے ایرانی رہنمائوں کے حوالے سے جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی رہنمائوں کا کہنا ہے کہ ہم اسلام آباد مذاکرات میں شرکت نہیں کرینگے۔

ایران کے سپیکرباقر قالیباف اور وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی امریکی وفد سے پہلے اسلام آباد آمد اور پاکستان کی قیادت کی جانب سے پرجوش استقبال کے بعدبھارت کے گودی میڈیا کو بہترین پیغام مل گیا ہے۔

ایران امریکا کی جنگ شروع ہونے پر پاکستان نے پہلے دن سے سفارتکاری کی کوششیں کیں جبکہ بھارت کی جانب سے کھل کر اسرائیل کی حمایت کی گئی اور بطور مہمان گئے ہوئے ایرانی جہاز کو بھارت سے واپسی پر بھارتی پانیوں میں ہی امریکا ہی طرف سے نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان کی سفارتکاری کی کوششوں کو جہاں پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہےوہیں بھارت میں آگ لگی ہوئی ہے کیونکہ بی جے پی اور نریندر مودی کی سیاست خطرے میں ہے۔

معرکہ حق میں عبرتناک شکست کے بعد پاکستان نے دنیا بھر میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے اور آج پاکستان جب دنیا کیلئے مرکز نگاہ بنا ہوا ہے تو گودی میڈیا کی چیخیں اور پروپیگنڈا عام سی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ٹاکس سے قبل ہماری دو شرائط پرعملدرآمد باقی ہے،محمد باقر قالیباف

بھارت کا گودی میڈیا اس سے قبل بھی کئی بارجھوٹ پر زلت اٹھاچکا ہے ، معرکہ حق کے دوران بھارتی گودی میڈیا کی رپورٹنگ پر بھارتی عوام نے ہی سوالات اٹھا دیئے ہیں۔

آج بھارت کے اندر سے مسلم عوام کے علاوہ انسانیت کا درد رکھنے والا ہر شخص پاکستان کی سفارتکاری کی کھل کر حمایت کررہا لیکن مودی کی گود میں بیٹھا بکائو میڈیا پروپیگنڈا میں ہی مصروف ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026