میرپور : پاک فوج میں بطور سپاہی بھرتی کے لیے آرمی بھرتی دفتر جہلم کی ٹیم آج11اپریل 2026 کو صبح 8بجے بھرتی کے لیے ضلع میرپور میں آئے گی۔
پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ضلع میرپور سے تعلق رکھنے والے امیدواران کی پاک آرمی میں بھرتی کے لیے گورنمنٹ میجر محمد افضل خان گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج افضل پور میرپور میں بھرتی سینٹر مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایل او سی بٹل سیکٹر: پاک فوج کی کارروائی، بھارتی ڈرون مار گرایا
جہاں آرمی سلیکشن اینڈ ریکرویمنٹ کی ٹیم بھرتی کے حوالے سے ٹیسٹ انٹرویو لیں گی۔
سپاہی جنرل ڈیوٹی،سپاہی ڈرائیور،سپاہی ملٹری پولیس کے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت میٹر ک پاس یا اس سے زیادہ،سپاہی نرسنگ اسسٹنٹ کے تعلیمی قابلیت ایف ایس سی (پری میڈیکل)50فیصد نمبروں کے ساتھ جبکہ سپاہی ٹیکنیکل ٹریڈ کے لیے تعلیمی قابلیت کم از کم میٹرک سائنس(سی گریڈ) یا اس سے زیادہ رکھی گئی ہے۔
سپاہی کلرک کے لیے کم از کم انٹرمیڈیٹ (سی گریڈ)کمپیوٹر ڈپلومہ رکھنے والے اور اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کو ترجیح دی جائے گی جبکہ سپاہی کک کے لیے تعلیمی قابلیت کم ازکم مڈل پاس بمعہ ککنگ تجربہ،سینٹری ورکر ناخواندہ (زیادہ سے زیادہ پرائمری تعلیم) ضروری ہے۔
سپاہی جنرل ڈیوٹی،سپاہی ڈرائیور،سپاہی ٹیکنیکل،نرسنگ اسسٹنٹ کے لیے کم ازکم قد 5فٹ 6انچ (167.5cm)،سپاہی ملٹری پولیس کے لیے کم از کم قد 5فٹ 8انچ (173cm)ہے۔سپاہی کلرک /کک /سینٹری ورکز کے لیے کم از کم قد 5فٹ 3انچ (160cm)ضروری ہے۔
پاک فوج کے مطابق تمام امیدواروں کے لیے عمر کی بالائی حد 23سال مقرر ہے،سینٹری ورکزکے لیے عمر کی بالائی حد 23مئی2026ساڑھے 17سال سے 35سال مقرر ہے۔
گریجویٹ یا اس سے زیادہ تعلیم یافتہ امیدواران کے لیے عمر کی بالائی حد میں ایک سال کی رعائت ہے جبکہ شہداء جنگ کے دوران زخمی ہونے والوں کے لواحقین اور ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے امیدواران کے لیے عمر کی بالائی حد میں 2سال تک کی رعائت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج اور ملین سمائلز فائونڈیشن کے اشتراک سے رمضان پیکیج تقسیم
خواہشمندامیدواران اصل اسناد بمعہ دو عدد تصدیق شدہ فوٹو کاپیاں،4 عددپاسپورٹ سائز تصاویر، اصل ڈومیسائل اور باشند ہ ریاست سر ٹیفکیٹ بھی ساتھ لائیں۔
مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے ان رابطہ نمبرز 0306-5422028 اور0544-920340پررابطہ کرکے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔




