موٹر سائیکل خریداروں کے لیے خوشخبری ہے کہ سوزوکی GS 150 اب آسان اقساط پر دستیاب ہے، جس کے تحت صارفین اسے کم از کم 9550 روپے ماہانہ قسط پر حاصل کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوزوکی جی ایس 150 کی انجن گنجائش 150 سی سی ہے جبکہ اس کی قیمت 399,900 روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ قیمتیں 21 جولائی 2025 سے مؤثر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں الیکٹرک موٹرسائیکلوں کی قیمتیں 5 ہزار روپے تک بڑھ گئیں
جاری کردہ شیڈول کے مطابق 25 فیصد ایڈوانس ادائیگی پر 24 ماہ کی بغیر سود (0 فیصد مارک اپ) اقساط کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
اس پلان کے تحت 99,975 روپے ڈاؤن پیمنٹ ادا کرنا ہوگی، جبکہ پہلے 23 ماہ تک ماہانہ قسط 12,500 روپے ہوگی اور 24ویں ماہ کی آخری قسط 12,425 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح 50 فیصد ایڈوانس ادائیگی پر 18 ماہ کی اقساط کا بھی آپشن موجود ہے۔
اس پلان کے تحت 199,950 روپے ڈاؤن پیمنٹ دینا ہوگی، جبکہ پہلے 17 ماہ تک ماہانہ قسط 11,200 روپے ہوگی اور 18ویں ماہ کی آخری قسط 9,550 روپے مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری: نئی سوزوکی سوئفٹ اب آسان ماہانہ اقساط پر حاصل کریں
یہ اقساطی اسکیم 0 فیصد مارک اپ پر مبنی ہے، جس کے ذریعے صارفین باآسانی سوزوکی جی ایس 150 خرید سکتے ہیں۔




