مٹی کے تیل ،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی،ٹرانسپورٹرز نے کرائے40فیصد کم کردیئے

حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول کے بعد مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی کر دی ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 17روپے 33پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 450 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کا پٹرول 12 روپے ، ڈیزل 135 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 25 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے ، نئی قیمت 369روپے 72پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ۔

دوسری جانب گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں 40 فیصد کمی کردی گئی ہے۔

صدر گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نیبل محمود کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی خوش آئند فیصلہ ہے ،ٹرانسپورٹرز اور عوام دونوں کو ریلیف حاصل ہوگا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے قوم سے خطاب میں ڈیزل کی قیمت میں 135 اور پیٹرول کی قیمت میں 12روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے جس کے بعد عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ڈیزل کی نئی قیمت 385روپے اور پیٹرول کی نئی قیمت 366روپے ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا تھا کہ خلیج میں اب جنگ نہیں امن کی باتیں ہورہی ہیں، جو فریقین کل جنگ میں آمنے سامنے تھے آج بات چیت پر تیار ہوچکے ہیں، اس پیش رفت پر برادر ملک ایران اور امریکی قیادت کا شکریہ اداکرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ٹاکس سے قبل ہماری دو شرائط پرعملدرآمد باقی ہے،محمد باقر قالیباف

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں میری جنگ بندی کی تجویز قبول کی شکریہ ادا کرتا ہوں، دونوں ممالک کی قیادت اسلام آباد تشریف لارہی ہیں، اس میزبانی کا یہ شرف صرف پاکستان کیلئے نہیں عالم اسلام کیلئے لمحہ فخریہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے دن رات کام کیا۔

Scroll to Top