پی ایس ایل، راولپنڈیز ناکامیوں سے پیچھا نہ چھڑوا سکی، کوئٹہ نے بھی بڑے مارجن سے ہرا دیا

کراچی: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 11 میں شامل ہونیوالی نئی فرنچائز راولپنڈیز ناکامیوں سے جان نہیں چھڑواسکی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بڑے مارجن سے شکست دیدی ہے۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 182رنز بنائے۔ رائلی روسو نے 53، سعود شکیل نے 42 اور حسن نواز نے 39 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل،مسلسل ناکامیوں کا شکار’’راولپنڈیز ‘‘نے اہم کھلاڑی سے معاہدہ کر لیا

راولپنڈیز کی جانب سے بین سیئرز نے 3 اور محمد عامر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

183 رنز کے ہدف کے جواب میں محمد رضوان کی راولپنڈیز کی ٹیم 18 ویں اوور میں 121 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور یوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے راولپنڈیز کو 61 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سعد مسعود 31، ڈیرل مچل 30 اور یاسر خان 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کپتان محمد رضوان ایک بار پھر ناکام ہوئے اور صفر پر پویلین لوٹے۔

کوئٹہ کی جانب سے سعود شکیل، عثمان طارق اور جہانداد خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے بڑی شراکت داری کا ریکارڈ قائم

یوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کی جبکہ راولپنڈیز کی ٹیم کو مسلسل پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک 5 میچز کھیلے ہیں جس میں 2 میں جیت اور 3 میں اسے شکست ہوئی۔راولپنڈیز کو اپنے پانچوں میچز میں شکست ہوئی ہے۔

Scroll to Top