اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے بینک اکاؤنٹس، موبائل سمز اور دیگر ضروری سہولیات معطل ہو سکتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نادرا نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے شناختی کارڈز کی میعاد ختم ہونے سے قبل ان کی تجدید کرائیں بصورتِ دیگر بینک اکاؤنٹس، موبائل سمز اور دیگر ضروری سہولیات معطل ہو سکتی ہیں۔
نادرا کی جانب سے کہا گیا کہ اس وقت ملک میں کروڑوں شناختی کارڈز کی میعاد ختم ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو سرکاری اور فلاحی پروگراموں سے محرومی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ: 496 معلمین القرآن کی اپیلیں سماعت کیلئے منظور
پی ٹی اے کے تعاون سے جاری رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 81 لاکھ سے زائد سمز ایکسپائرڈ شناختی کارڈز پر چل رہی ہیں، جنہیں کسی بھی وقت بلاک کیا جا سکتا ہے۔
نادرا نے واضح کیا ہے کہ موبائل سروس کی تسلسل کے لیے فعال شناختی کارڈ لازمی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کا پٹرول 12 روپے ، ڈیزل 135 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
مزید برآں، نادرا نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ جون کے بعد تاخیر سے تجدید کرانے والوں پر اضافی فیس یا جرمانہ عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
اتھارٹی نے متوفی افراد کے لواحقین کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے پیاروں کے نام پر رجسٹرڈ سمز فوری طور پر اپنے نام منتقل کروائیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی: ہیلتھ ملازمین کی ہڑتال بدستور جاری،شہری علاج کیلئے رل گئے
شہری تجدید کیلئے نادرا مراکز کے علاوہ پاک آئی ڈی” ایپ اور ای سہولت مراکز سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔




