حویلی، لینڈ سلائیڈنگ سے مکان دھنس گیا، حکومت سے متاثرین کی امداد کی اپیل

کہوٹہ(کشمیر ڈیجیتل)ضلع حویلی کی یونین کونسل بھیڈی کہ علاقے لودھی نگر میں لینڈ سلائیڈنگ سے رہائشی مکان شدید متاثر فوری امداد کی اپیل کردی۔

ضلع حویلی میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ یونین کونسل بھیڈی کے گاؤں لودھی نگر میں ایک افسوسناک صورتحال سامنے آئی ہے جہاں رہائشی محمد اسحاق خان کا مکان لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ کر شدید متاثر ہو گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ٹاکس سے قبل ہماری دو شرائط پرعملدرآمد باقی ہے،محمد باقر قالیباف

مزید تشویشناک بات یہ ہے کہ مکان کے سامنے موجود زمین بھی بری طرح متاثر ہو چکی ہے اور مختلف مقامات پر گہری دراڑیں پڑ چکی ہیں، جس کے باعث مزید نقصان اور کسی بڑے حادثے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ علاقے کے مکین شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق صورتحال انتہائی سنگین ہے اور فوری حکومتی توجہ کی متقاضی ہے۔ متاثرہ خاندان اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کر رہا ہے اور انہیں فوری مالی امداد اور محفوظ رہائش کی ضرورت ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:باوقار میڈیا کلچر کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے، فیصل ممتاز راٹھور

اہل علاقہ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سے اپیل کی ہے کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے اور محمد اسحاق خان سمیت دیگر متاثرین کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مالی امداد فراہم کی جائے۔

اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر موقع پر پہنچ کر سروے کیا جائے، نقصانات کا درست تخمینہ لگایا جائے اور علاقے کو مزید تباہی سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔

Scroll to Top