مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ مثبت اور ذمہ دار صحافت کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیاد ہے۔
حکومت جمہوری روایات کے حامل اداروں اور تعمیری فکر کے فروغ لئے ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی۔
معاشرتی رواداری، سچ اور ذمہ داری کو اپنا شعار بنانے والے ہی دیر پا ترقی کے ضامن ہوتے ہیں۔
ڈیجیٹل اینڈ سوشل میڈیا ایسوسی ایشن عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق تعمیری اور روایات کی حامل صحافت کو شعائر بنائے رکھے۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی: ہیلتھ ملازمین کی ہڑتال بدستور جاری،شہری علاج کیلئے رل گئے
مسائل کے سدباب کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، بنیادی شہری آزادیوں کا تحفظ پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجیحات میں شامل ہے۔
جمہوری رواداری، اتحاد، محبت، یگانگت اور برداشت کا فروغ ہی معاشرے کو تعمیری سوچ کی حامل راہوں پر گامزن کر سکتا ہے۔
حکومت عوام دوست اقدامات، مستقبل کیلئے ترجیحات اور جمہوری رواداری کے مشن کو لے کر بہترین مستقبل کیلئے کوشاں ہے۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ڈیجیٹل اینڈ سوشل میڈیا ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد مذاکرات: امید ہے ایران کیساتھ مذاکرات مثبت ہونگے، ڈی جے وینس
اس موقع پر وزیر جنگلات و ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سردار جاوید ایوب اور وزیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائیزیشن چوہدری محمد رشید بھی موجود تھے،
ڈیجیٹل اینڈ سوشل میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر نصیر چوہدری کی قیادت میں وزیراعظم سے ملنے والے وفد میں سینئر نائب صدر عرفان اکرم، نائب صدر اسامہ زین، نائب صدر برائے خواتین علیشاہ عندلیب، جنرل سیکرٹری راجہ شعیب، سیکرٹری منیب عباسی اور سیکرٹری اطلاعات عبدالقیوم بھی شامل تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے تیز رفتار ڈیجیٹل دور میں میڈیا نے دنیا بدل کر رکھ دی ہے۔
خبر دینا اب مشکل نہیں رہا، مگر اصل امتحان یہ ہے کہ سچ کو دیانت داری کے ساتھ عوام تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کر کہا کہ وہی صحافی وقت کے بدلتے تقاضوں میں اپنا مقام برقرار رکھ سکے گا جو تحقیق، دیانت اور غیر جانبداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ غلط معلومات اور غیر مصدقہ خبروں کا پھیلاؤ معاشرے میں بے یقینی، انتشار اور بداعتمادی کو جنم دیتا ہے۔
اس لئے ہر صحافی کی ذمہ داری ہے کہ وہ تحقیق، تصدیق اور توازن کو اپنی رپورٹنگ کا لازمی حصہ بنائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کو نوبل امن انعام کیلئے نامزدکیا جائے : سمعیہ ساجد
انہوں نے کہا کہ اگر ڈیجیٹل میڈیا کو درست سمت دی جائے تو یہ معاشرے میں مثبت انقلاب برپا کر سکتا ہے، یہ عمل معاشرے میں عوامی شعور کو بیدار کر سکتا ہے۔۔
ریاستی اداروں کی بہتری میں کردار ادا کر سکتا ہے اور معاشرے کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کر سکتا ہے۔
وزیراعظم نے ڈیجیٹل اینڈ سوشل میڈیا ایسوسی ایشن پر زور دیا کہ وہ صحافیوں کی پیشہ ورانہ تربیت، فیک نیوز کی روک تھام اور جدید صحافتی تقاضوں سے ہم آہنگی کے لیے عملی اقدامات کرے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ایک ذمہ دار، بااعتماد اور باوقار میڈیا کلچر کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈیجیٹل اینڈ سوشل میڈیا ایسوسی ایشن نصیر چوہدری نے کہا کہ ان کی تنظیم مثبت صحافت، سچائی پر مبنی رپورٹنگ اور معاشرتی بہتری کیلئے پرعزم ہے۔۔
ریاستی اداروں کو چاہیے کہ میڈیا کی نشاندہی کردہ مسائل پر فوری اور مؤثر ردعمل دیں تاکہ گورننس کے نظام میں شفافیت اور بہتری یقینی بنائی جا سکے۔




