اسلام آباد مذاکرات: امید ہے ایران کیساتھ مذاکرات مثبت ہونگے، ڈی جے وینس

نیویارک (کشمیر ڈیجیٹل)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس امریکہ سے پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔ان کا طیارہ Boeing C-32A (ایئر فورس ٹو) کل صبح 10 بجے نور خان ایئر بیس پر لینڈ کرے گا۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ریڈ کارپٹ استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔فیلڈ مارشل، وزیرِاعظم اور نائب وزیرِاعظم خود جے ڈی وینس کا استقبال کریں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب : ن لیگ، پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا ذیشان حیدر پر اعتماد کا اعلان

امریکی سیکرٹ سروس کے اہلکار پہلے ہی نور خان ایئر بیس پر موجود ہیں۔مہمان کو فول پروف سیکیورٹی میں ریڈ زون منتقل کیا جائے گا، جبکہ موٹرکیڈ میں تقریباً سات درجن گاڑیاں شامل ہوں گی۔

فضائی نگرانی کے لیے خصوصی طور پر ہیلی کاپٹر بھی تعینات کیا جائے گا۔جے ڈی وینس کے طیارے کی لینڈنگ کے دوران اسلام آباد کی فضائی حدود بند رکھی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد مذاکرات2026: ملکی و غیر ملکیوں کیلئے ویزا پالیسی کا اعلان

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا سے پاکستان جاتے وقت طیارے میں بیٹھنے سے قبل جے ڈی وینس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امید ہے کہ صدر کی ہدایت پر مذاکرات کیلئے اسلام آباد جارہا ہوں۔

ایران سے مذاکرات مثبت ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ نے ہمیں مذاکرات کیلئے کچھ رہنما اصول پیش کئے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب : ن لیگ، پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا ذیشان حیدر پر اعتماد کا اعلان

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ دوران مذاکرات اگر ایران نے خیرسگالی کا مظاہرہ کیا تو امریکا کھلے دل سے آگے بڑھے گا، اگر ایران نے ہمیں ہمیں دھوکا دینے کی کوشش کی تو امریکا مثبت ردعمل نہیں دے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق وینس کے ہمراہ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی موجود ہیں، جنہوں نے ایران کے مذاکرات کاروں کے ساتھ پہلے بھی بالواسطہ طور پر مذاکرات میں حصہ لیا تھا۔

Scroll to Top