حویلی (کشمیر ڈیجیٹل)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال حویلی کہوٹہ میں ہیلتھ ملازمین کی ہڑتال بدستور جاری ہے، جس کے باعث طبی سہولیات شدید متاثر ہو رہی ہیں۔
ہیلتھ ملازمین کی طویل ترین ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے ۔ ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں ہسپتال کے احاطے میں احتجاج کر رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد مذاکرات: امید ہے ایران کیساتھ مذاکرات مثبت ہونگے، ڈی جے وینس
ذرائع کے مطابق ہڑتال میں پیرامیڈیکل سٹاف سمیت دیگر ہیلتھ ورکرز کی بڑی تعداد شریک ہے۔ اس کے نتیجے میں معمول کی طبی خدمات متاثر ہوئی ہیں،
ذرائع کے مطابق حویلی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی سروسزبھی محدود پیمانے پر فراہم کی جا رہی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب : ن لیگ، پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا ذیشان حیدر پر اعتماد کا اعلان
ملازمین کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، ہڑتال جاری رہے گی۔
موجودہ صورتحال کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کو نوبل امن انعام کیلئے نامزدکیا جائے : سمعیہ ساجد
ذرائع کے مطابق ہڑتال میں پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر ہیلتھ ملازمین کی بڑی تعداد شریک ہے، جس کے باعث ہسپتال میں معمول کی طبی سہولیات متاثر ہو رہی ہیں
جبکہ ایمرجنسی سروسز محدود پیمانے پر جاری ہیں۔ملازمین نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جب تک ان کے جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے،
ہڑتال جاری رکھی جائے گی۔ اس صورتحال کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو مشکلات کا سامنا ہے۔




