اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) وزارت داخلہ پاکستان نے اسلام آبادمذاکرات میں شرکت کرنیوالے ملکی و غیر ملکی شرکاء کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کردیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کانفرنس میں شرکت کیلئے آنیوالے تمام افراد کو ویزہ آن ارائیول کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایرانی نائب صدر رضاعارف کا اسلام آباد مذاکرات میں بھرپور شرکت کا اعلان
اس سلسلے میں تمام ایئر لائنز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اسلام آباد ٹاکس کے شرکاء کو بورڈنگ کی اجازت دیں۔
مسافروں کی آسانی کیلئے ایئرپورٹس پر خصوصی فیسیلٹیشن ڈیسک بھی قائم کر دیئے گئے ہیں جو شرکاء کی رہنمائی اور سفری مراحل کو آسان بنانے کیلئے چوبیس گھنٹے فعال رہیں گے۔ یہ نوٹیفکیشن سیکشن آفیسر (ویزا) آغا حاشر محمود خان کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کو نوبل امن انعام کیلئے نامزدکیا جائے : سمعیہ ساجد
دوسری جانب، اسلام آباد ٹاکس 2026 کے کامیاب اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ شرکاء کو فول پروف تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
ایران امریکا مذاکرات کے لیے امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کی آمد سے قبل جمعرات کو خصوصی طیارے کی آمد ہوئی۔
خصوصی طیارے سی 15 میں امریکی وفدکیلئے خصوصی گاڑیاں بھی پاکستان پہنچیں۔
بتایا جارہا ہے کہ ان گاڑیوں کو امریکی وفد کی نقل و حرکت کیلئے استعمال کیا جائے گا۔




