سعودی عرب (کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر و سابق امیدوار اسمبلی حلقہ چھ جہلم ویلی، سید ذیشان حیدر کے اعزاز میں سعودی عرب کے علاقے القصیم میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔
ذیشان حیدر کے اعزاز میں منعقدہ تقاریب میں جہلم ویلی حلقہ چھ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درجنوں کارکنوں ،شخصیات کا آئندہ انتخابات میں ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد مذاکرات2026: ملکی و غیر ملکیوں کیلئے ویزا پالیسی کا اعلان
تفصیلات کے مطابق تین مختلف مقامات پر ہونے والی ان کارنر میٹنگز میں درجنوں افراد نے اپنے اہل خانہ اور خاندانوں سمیت شرکت کی اور موروثی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے سید ذیشان حیدر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
شرکاء میں اوورسیز کشمیری کمیونٹی، نوجوان، تعلیم یافتہ اور باشعور افراد کی بڑی تعداد شامل تھی، جنہوں نے نئی اور باصلاحیت قیادت کے حق میں اپنا فیصلہ سنایا۔
سید ذیشان حیدر نے کہا کہہمارے مخالفین کے پاس وسائل، سکیمیں، زکواۃ فنڈز کا ناجائز استعمال اور برادری ازم کی سیاست ہے، جبکہ میرے پاس صرف باشعور، تعلیم یافتہ اور مخلص عوام کی طاقت ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کوٹہ کیس : حکومت کی جانب سے آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں فوری سماعت کیلئے درخواست دائر
انشاءاللہ یہی شعور اور عوامی طاقت آئندہ انتخابات میں ہماری کامیابی کی بنیاد بنے گی۔” انہوں نے مزید کہا کہ جہلم ویلی کے عوام اب روایتی سیاست سے بیزار ہو چکے ہیں اور ایک حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں جو صرف میرٹ، دیانتداری اور وژن کے ذریعے ممکن ہے۔
منشور کے اہم نکات بیان کرتے ہوئے سید ذیشان حیدر نے کہا جہلم ویلی میں سمارٹ ایگریکلچر پروگرام کے ذریعے زرعی شعبے کی جدید بنیادوں پر ترق، نوجوانوں کیلئے آئی ٹی، ای کامرس اور ڈیجیٹل اسکلز پروگرامز کا آغاز، تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ماڈرن تعلیمی اداروں اور ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹس کا قیام، صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نظریاتی کارکنان کو نظر انداز کرنا ناانصافی ہے ، آصف اقبال مغل
جدید سہولیات کی فراہمی، سیاحت کے فروغ کیلئے جہلم ویلی کو ایک ماڈل ٹورازم ڈیسٹینیشن بنانا، اوورسیز کشمیریوں کیلئے خصوصی سہولتوں اور سرمایہ کاری کے مواقع، گڈ گورننس، شفافیت اور کرپشن کے خاتمے کیلئے موثر اور قابل عمل نظام کا نفاذ یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جہلم ویلی کے عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور ایک ایسی قیادت فراہم کریں گے جو حقیقی معنوں میں عوامی نمائندگی کا حق ادا کرے۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے سید ذیشان حیدر کے حق میں نعرے لگائے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ آئندہ انتخابات میں بھرپور طریقے سے ان کا ساتھ دیں گے۔




