ایرانی نائب صدر رضاعارف کا اسلام آباد مذاکرات میں بھرپور شرکت کا اعلان

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا کہ پاکستان کیساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں ، مذاکرات میں فعال کردار قابل تحسین ہے ۔

ایرانی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران اسلام آباد میں ہونیوالے اہم مذاکرات میں بھرپور اور فعال شرکت کرے گا، تاہم امریکہ کے رویے پر گہرے شکوک و شبہات بدستور موجود ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کوٹہ کیس : حکومت کی جانب سے آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں فوری سماعت کیلئے درخواست دائر

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کی ’دھوکا دہی والی فطرت‘ کے باعث ایران ان مذاکرات میں محتاط انداز اپنائے گا لیکن اس کے باوجود سفارتی عمل کو آگے بڑھانے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرینگے ۔۔

انہوں نے پاکستان کی ان کوششوں کو بھی سراہا جن کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان عبوری جنگ بندی ممکن ہوئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کو نوبل امن انعام کیلئے نامزدکیا جائے : سمعیہ ساجد

ایرانی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ایران ان مذاکرات میں مکمل اختیار اور واضح حکمت عملی کے ساتھ شریک ہوگا، اور اس کا مقصد اپنی حالیہ فوجی کامیابیوں کو سفارتی سطح پر مزید مضبوط بنانا ہے۔

نائب صدر محمد رضا عارف کا مزید کہنا تھا کہ جنگ کےان 40 دنوں میں ایران نے دشمن کے اندازوں کو غلط ثابت کیا،

مزید یہ بھی پڑھیں:جرمنی نے ایران کیساتھ مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا

یہ جنگ اسٹریٹیجک حکمت عملیوں میں علاقائی اور عالمی تبدیلیوں کے لیے فیصلہ کن موڑ ہے، قوم کے عزم نے دشمن کوسیاسی اور سکیورٹی محاذوں پر تاریخی شکست دی۔

نائب صدر محمد رضا عارف نے ایرانی عوام کے مظاہروں کو سوفٹ پاور قراردیا۔

Scroll to Top