ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے امریکا اور اسرائیل کی جارحیت روکنے کیلئے عبوری جنگ بندی ممکن بنانے پر پاکستان کی کاوشوں کو تعریف کی۔
نائب صدر نے اعلان کیاکہ ایران اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں فعال طور پر اور پوری اتھارٹی کے ساتھ شرکت کرے گا، ان مذاکرات کا ہدف اپنی فوجی کامیابیوں کوسفارتی طور پر مزید تقویت دینا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: حقوق سے دستبردار نہیں ہونگے، ایرانی سپریم لیڈر کا اہم پیغام جاری
محمد رضا عارف نے بتایا کہ امریکا کی دھوکہ دہی والی فطرت کے سبب گہرے شکوک وشبہات باقی رہیں گے۔
ایرانی نائب صدر نےکہا کہ اس وقت ایران میں موجود دیرپا استحکام اور فاتح قوت شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تعلیمات کےسبب ہے ۔
یہ نظریاتی فریم ورک طاقت کے سرچشمے کو شخصیات تک محدود نہیں رکھتا بلکہ یہ قوم کی امنگوں اور نہ ختم ہونے والے حکمرانی کے نظام میں موجود ہے۔
نائب صدر نے کہا کہ جنگ کےان 40 دنوں میں ایران نے نہ صرف دشمن کےتخمینے کو غلط ثابت کیا بلکہ قوم کے عزم نے نئے افق کھولے۔
یہ جنگ نہ صرف فوجی فتح ہے بلکہ اسٹریٹجک حکمت عملیوں میں علاقائی اور عالمی تبدیلیوں کیلئے فیصلہ کن موڑ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کے پاس کتنے میزائل ہیں؟سنسنی خیز اعداد و شمار جاری کردیئے
نائب صدر نے کہا کہ بربریت پر اترے غیر مہذب دشمن نے سمجھا تھاکہ ایک اہم لیڈر کے نقصان سے ایک عہد کا خاتمہ ہوجائےگا تاہم قوم کے عزم نے دشمن کوسیاسی اور سکیورٹی محاذوں پر تاریخی شکست دی۔
نائب صدر محمد رضا عارف نےبیان میں ایرانی عوام کے مظاہروں کو سوفٹ پاور قراردیا۔




