حکومت کی سفارتی کوششیں، کتنے فیصد عوام حامی ہیں؟ سروے میں حیران کن نتائج آگئے

امریکا ایران  کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں میں حکومت کو عوام کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے۔

گیلپ کے تازہ ترین سروے میں سامنے آیا ہے کہ پاکستان میں 93 فیصد عوام ، جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں اور 80 فیصد امن کے لیے پر امید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حقوق سے دستبردار نہیں ہونگے، ایرانی سپریم لیڈر کا اہم پیغام جاری

8 اور 9 اپریل کو ہونے والے سروے میں سامنے آیا کہ 82 فیصد عوام ، جنگ بندی کے لیے پاکستانی حکومت کی کوششوں سے واقف ہے جبکہ 46 فیصد عوام نے کہاکہ وہ ایک زبردست ڈیل کے بارے میں سن رہے ہيں۔

سروے کے مطابق 93 فیصد عوام نے جنگ بندی کی کوششوں میں پاکستان کے ثالثی کے کردار کی حمایت کی ہے ، جن میں 72 فیصد ایسے ہیں جو اس کی پرزور حمایت کرتےہیں ، جبکہ ثالثی سے گریز کرنے والوں کی تعداد بہت کم رہی۔

سروے کے مطابق 80 فیصد شہری سمجھتے ہيں کہ جنگ بندی سے معاملہ امن کی طرف جائے گا ، اور ان میں سے بھی 44 فیصد ایسے ہیں جو امن کے لیے بہت زیادہ پرامید ہيں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے پاس کتنے میزائل ہیں؟سنسنی خیز اعداد و شمار جاری کردیئے

یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے مابین کے مذاکرات کا آغاز آج اسلام آباد میں ہوگا جس میں امریکی نائب وزیر خارجہ جے ڈی وینس امریکی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ایران کی طرف سے مذاکرات میں ایرانی سپیکر باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی شریک ہوں گے جس کے بعد دنیا بھر کی نظریں اسلام آباد پر لگی ہوئی ہیں اور امن کے حامی ان مذاکرات سے بڑی امیدیں لگائے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم میاں شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایران میں جنگ رکوانے کی کوششوں پر ملک بھرمیں عوام کی طرف سے شاندار خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top