حقوق سے دستبردار نہیں ہونگے، ایرانی سپریم لیڈر کا اہم پیغام جاری

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کاکہنا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم اب بھی اپنے جنوبی پڑوسیوں کے مناسب ردعمل کے منتظر ہیں تاکہ اپنا بھائی چارہ ظاہر کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے پاس کتنے میزائل ہیں؟سنسنی خیز اعداد و شمار جاری کردیئے

سڑکوں پر عوام کی موجودگی 40 دنوں کی طرح جاری رہنی چاہیے،آبنائے ہرمز کے انتظام کو نئے مرحلے میں لے کر جائیں گے۔

یاد رہے کہ جنگ بندی کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ہفتے کو اسلام آباد میں ہوگا۔

ادھر ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے حوالے سے برطانوی اخبار کا بڑا دعویٰ سامنے آ گیا ہے۔

برطانوی اخبار دی ٹائمز نے کہا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای مبینہ طور پر بے ہوش ہیں، مجتبیٰ خامنہ ای ایرانی شہر قم میں زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گیند امریکا کے کورٹ میں ہے، ایرانی وزیر خارجہ کا جے ڈی وینس کے بیان پر ردعمل

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای تاحال کسی بھی حکومتی فیصلے میں شامل نہیں، مجتبیٰ خامنہ ای کی حالت پہلے کے اندازوں سے زیادہ نازک بتائی جا رہی ہے۔

اس سے قبل بھی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ مجتبیٰ خامنہ ای امریکا اور اسرائیل کے حملے میں زخمی ہو چکے ہیں تاہم مجتبیٰ خامنہ ای کے پیغامات سرکاری میڈیا کے ذریعے منظرعام پر آ چکے ہیں لیکن وہ خود عوام کے درمیان نہیں آئے۔

Scroll to Top