پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے بڑی شراکت داری کا ریکارڈ قائم

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے بیٹرز بابر اعظم اور کوشال مینڈس نے پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی شراکت داری کا ریکارڈ بنا دیا۔

جمعرات کو پی ایس ایل 11 کے 17 ویں میچ میں پشاور زلمی نے بابر اعظم اور کوشال مینڈس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کے خلاف 246 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل،مسلسل ناکامیوں کا شکار’’راولپنڈیز ‘‘نے اہم کھلاڑی سے معاہدہ کر لیا

پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنائے۔

زلمی کی جانب سے کوشال مینڈس نے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم 51 گیندوں پر 87 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

بابر اعظم اور کوشل مینڈس کے درمیان پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی شراکت داری قائم ہوئی۔ اس جوڑی نے دوسری وکٹ پر 191 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

پشاور زلمی نے کراچی کیخلاف تاریخ کی سب سے بڑی فتح حاصل کرلی

بابر اعظم اور کوشال مینڈس کی پارٹنرشپ کی بدولت پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 159 رنز کے بڑے مارجن سے ہراکر ایونٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی فتح حاصل کرلی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پشاور زلمی نے بابر اعظم اور کوشال مینڈس کی شاندار اننگز کی بدولت کراچی کنگز کو جیت کیلئے 247 رنز کا ہدف دیا۔

اس کے علاوہ عبدالصمد نے 12 گیندوں پر 40 رنز بنائے جس میں 3 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:فخر زمان نے پی ایس ایل میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

کراچی کنگز کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کراچی کنگز کی ٹیم 247 رنز کے ہدف کے جواب میں 87 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔کراچی کنگز کے اعظم خان 25 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے ناہید رانا، افتخار احمد اور سفیان مقیم نے3،3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

خیال رہے کہ پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 159رنز سے ہرا کر پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے بڑے مارجن سے شکست دی ہے۔

 

Scroll to Top