سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ انتقال کر گئے

ڈی جی خان: سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ لاہور میں انتقال کر گئے۔

اہل خانہ کے مطابق ذوالفقار کھوسہ کچھ عرصے سے لاہورکے اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کی عمر 90 سال تھی۔

سردار ذوالفقار کھوسہ 1962 سے 1965 تک مغربی پاکستان اسمبلی کے بھی رکن رہے، 9 اپریل 1977 کو پہلی بار پنجاب اسمبلی کے رکن بنے اور 5 جولائی 1977 تک رکن رہے، جس کے بعد 30 نومبر 1988 سے 6 اگست 1990 تک اور پھر چوتھی مرتبہ 5 نومبر 1990 سے 28 جون 1993 تک اور 18 اکتوبر 1993 سے 17 نومبر 1996 تک پنجاب اسمبلی کے پانچویں بار رکن منتخب ہو ئے۔

بعد ازاں 18 فروری 1997 سے 11 اگست 1999 تک چھٹی بار اور 3جولائی 2008 سے 12 مارچ 2012 تک ساتوین بار پنجاب اسمبلی کے رکن رہے جبکہ جنرل پرویز مشرف کے مارشل لا سے قبل 18 اگست 1999 سے 12 اکتوبر1999 تک پنجاب کے 31 ویں گورنر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: چناری ویڈیو اسکینڈل: پولیس کی فوری کارروائی، مقدمہ درج، تفتیش شروع

وہ متعدد مرتبہ صوبائی وزیر،مشیر،سینیٹر، گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہے۔ 2018 کے انتخابات سے قبل وہ پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔

ذوالفقار کھوسہ نوازشریف کے جلا وطنی کے دور میں پنجاب کے مسلم لیگ ن کے صدر بھی رہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سابق گورنر سردار ذوالفقار کھوسہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Scroll to Top