پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی اور کامیاب سفارتکاری میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر زور دیا کہ وہ لبنان میں اسرائیل کی فوجی کارروائیاں فوری روک دیں۔
این بی سی نیوز کے مطابق انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکارنے بتایا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کیساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کی جس میں واشنگٹن نے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی اقدام سے رکنے کا حکم دیا ہے۔
حکام کے مطابق تل ابیب نےامریکی صدر کو لبنان پر حملے روکنے کی یقین دھانی کروائی ہے ۔ حالانکہ اسرائیل اور امریکہ دونوں کا موقف ہے کہ لبنان جنگ بندی کے فریم ورک کا حصہ نہیں ہے۔
یہ بحث اسی دن نیتن یاہو کے پہلے عوامی اعلان کے بعد ہوئی، جس میں انہوں نے پوری طاقت کے ساتھ لبنان پر حملہ جاری رکھنے کا عزم کیا۔ اس موقف نے تازہ علاقائی اضطراب کو ہوا دی ہے، خاص طور پر ایرانی حکام نے جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے اور خبردار کیا ہے کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے کو یکسر ترک کر سکتے ہیں۔
نیتن یاہو کا لبنان کے ساتھ مذاکرات کیلئے آمادگی کا اشارہ
خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان نیتن یاہو نے انکشاف کیا کہ لبنان نے بار بار براہ راست بات چیت کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لبنان کی طرف سے براہ راست مذاکرات کی بار بار کی درخواستوں کے بعد، میں نے کل کابینہ کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد لبنان کے ساتھ مذاکرات شروع کرے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیرخزانہ کی زیرصدارت اہم اجلاس، منگلا ڈیم متاثرین کو پلاٹ الاٹمنٹ کا فیصلہ
اسرائیلی رہنما نے مزید کہا کہ یہ بات چیت حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان پرامن تعلقات کی طرف بڑھنے پر مرکوز ہوگی۔
نیتن یاہو نے پہلے دن میں لبنانی وزیر اعظم کے بیان کا بھی خیرمقدم کیا، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ اسرائیل نے ’’بیروت کو غیر فوجی بنانے کے لیے لبنانی وزیر اعظم کی آج کی کال‘‘ کی حمایت کی۔
لبنان کا اقوام متحدہ میں شکایت کرنے کا اعلان
یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ لبنان نے اسرائیل کی جانب سے شدید حملوں کے بعد اقوام متحدہ (یو این) میں شکایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق، لبنان کے وزیر اعظم نواف سلام نے جمعرات کو اس فیصلے کا اعلان ایک دن قبل اسرائیلی حملوں کے بعد کیا جس میں 200 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:تولی پیر روڈ پر المناک حادثہ، ٹرک بے قابو،ڈرائیور زخمی،سامان مکمل تباہ
انہوں نے کہا کہ حملوں میں اضافہ بین الاقوامی اور انسانی قانون کی “صاف خلاف ورزی” ہے اور جنگ کو روکنے کی جاری کوششوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔
سلام نے مزید کہا کہ کابینہ نے سکیورٹی فورسز کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ بیروت بھر میں ریاست کے مکمل اختیار کو بڑھا کر اور اسلحے کو جائز فورسز تک محدود کرکے” دارالحکومت پر کنٹرول سخت کریں۔




