کہوٹہ (کشمیر ڈیجیٹل) حویلی تولی پیر روڈ خونی سڑک بن گئی ۔تولی پیر روڈ پر تیز رفتاری اور دشوار گذار راستے کے باعث ٹرک بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گر گیا۔
ٹرک کے حادثہ میں ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ ڈرائیور کا نام انور راٹھور ہے جوبدھال شریف کا رہائشی ہے۔جبکہ کنڈیکٹر معجزانہ طور پر بچ گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چیئرمین ضلع کونسل باغ سردار آصف کیخلاف تحریک عدم اعتماد ، اجلاس 16 اپریل کوطلب
مقامی ذرائع کے مطابق حادثہ تولی پیرلسڈنہ روڈ کے خطرناک موڑ پر پیش آیا جہاں سیمنٹ سے بھرا ٹرک ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گرا۔۔
جبکہ کنڈیکٹر معجزانہ طور محفوظ رہا۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بدھال شریف کے رہائشی زخمی ڈرائیور انور راٹھور کو سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کردیا۔
اطلاعات کے مطابق حادثہ میں گاڑی مکمل تباہ ہو گئی اور سامان ضائع ہو گیا ہے جبکہ کنڈیکٹر معجزانہ طور پر محفوظ رہا ہے حادثہ بارش اور پھسلن کے باعث پیش آیا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ:سمارٹ لاک ڈائون پرعملدرآمد،ہوٹلز ،موٹلز،دکانیں بند
اطلاعات کے مطابق حادثہ بارش کے باعث پھسلن کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے کے بعد گاڑی مکمل تباہ ہو گئی اور سامان بھی ضائع ہو گیا۔۔
ذرائع کے مطابق گاڑی نائیک چوہدری جمیل صاحب کی ملکیت تھی جس کا نمبر 7071 بتایا جا رہا ہے۔
حادثہ اُس وقت پیش آیا جب گاڑی تولی پیر روڈ پر سفر کر رہی تھی کہ اچانک ڈرائیور کا کنٹرول ختم ہو گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی سڑک سے نیچے جا گری۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہائیکورٹ: پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین کے اسٹیٹ سبجیکٹس کی مکمل جانچ پڑتال کا حکم
خوش قسمتی سے حادثے میں گاڑی کا عملہ محفوظ رہا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
مقامی افراد کے مطابق سڑک پر پھسلن اور خراب موسم حادثے کی ممکنہ وجوہات ہو سکتی ہیں۔ انتظامیہ سے مطالبہ کیا جا رہا ہے
اس اہم شاہراہ پر حفاظتی اقدامات مزید سخت کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔




