مظفرآباد( کشمیر ڈیجیٹل)وزیر خزانہ و انلینڈ ریونیو چوہدری قاسم مجید کی زیر صدارت کابینہ کی سب کمیٹی برائے متاثرین منگلا ڈیم آبادکاری کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزیر فزیکل پلاننگ چوہدری یاسر سلطان، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سردار ظفر، کمشنر میرپور اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:تولی پیر روڈ پر المناک حادثہ، ٹرک بے قابو،ڈرائیور زخمی،سامان مکمل تباہ
اجلاس میں متاثرین منگلا ڈیم کے اضافی کنبہ جات کو پلاٹس کی فراہمی کیلئے پہلے مرحلے میں استحقاق چٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
چیئرمین سب کمیٹی چوہدری قاسم مجید نے ہاؤسنگ و فزیکل پلاننگ ڈیپارٹمنٹ اور سنٹرل ڈیزائن آفس کو ہدایت کی کہ سروے کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ آبادکاری کے عملی کام کا فوری آغاز ممکن بنایا جا سکے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اہم ملاقات،ثالثی کی کوششوں پراظہاراطمینان
چوہدری قاسم مجید نے کہا کہ متاثرین منگلا ڈیم کی مکمل آبادکاری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور کی سربراہی میں قائم پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت منگلا ڈیم کی متاثرین کے مسائل کے مستقل حل کیلئے سنجیدہ، متحرک اور عملی اقدامات کر رہی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہائیکورٹ: پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین کے اسٹیٹ سبجیکٹس کی مکمل جانچ پڑتال کا حکم
انہوں نے کہا کہ میرپور کے ذیلی کنبہ جات کی آبادکاری کا معاملہ عرصہ دراز سے زیر التواء تھا تاہم موجودہ حکومت نے اس دیرینہ مسئلے کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر ایجنڈے میں شامل کر کے پیش رفت کو یقینی بنایا ہے۔
واضح رہے کہ میرپور کے ذیلی کنبہ جات کی آبادکاری جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کا بھی تھی۔




