باغ( کشمیر ڈیجیٹل )عدم اعتماد کی تحریک پر رائے شماری کیلئے ضلع کونسل باغ کے ممبران کا اجلاس 16 اپریل کو طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چند دن قبل چیئرمین ضلع کونسل پروفیسر ریٹائرڈ سردار محمد آصف خان کیخلاف ممبران ضلع کونسل کے 21 ممبران کے دستخطوں سے تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میرپورعوام کو سفری سہولیات کی فراہمی سولر کارٹ سروس کا افتتاح
عدم اعتماد پیش کرنے والے ممبران کا موقف تھا کہ چیئرمین ضلع کونسل ڈیلیور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ساڑھے تین سال گزر گئے ہیں ہم دیکھ رہے ہیں مگر مسلسل ناکامیوں کے باعث تحریک عدم اعتماد لانے پر مجبور ہوئے۔
ممبران ضلع کونسل کا کہنا تھا کہ اب آگے ڈیڑھ سال کا عرصہ رہتا ہے اور ہم ایسا چیئرمین لانا چاہتے ہیں جو کام کر سکے اور ہم عوام کے سامنے سرخرو ہوں ورنہ ڈیڑھ سال بعد عوام میں ہمارا جانا مشکل ہو جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ:سمارٹ لاک ڈائون پرعملدرآمد،ہوٹلز ،موٹلز،دکانیں بند
اس حوالے سے عدم اعتماد پر کارروائی کیلئے اجلاس طلب کیا گیا ہے۔جس میں چیئرمین ضلع کونسل سردار آصف خان کے خلاف ووٹنگ کی جائے گی۔

اگر عدم اعتماد ناکام ہو گئی تو سردار آصف ہی چیئرمین ہونگے ورنہ عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں نئے چیئرمین شپ کیلئے صف بندی کی جائے گی
مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگی رہنما ساجد سعید کی شوکت نواز میر کیخلاف درخواست دائر
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی دو بار عدم اعتماد لائی گئی تھی جو نا کام ہوئی۔




