وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اہم ملاقات،ثالثی کی کوششوں پراظہاراطمینان

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان فریقین کے درمیان پرامن اور باہمی مذاکرات کے ذریعے حل کے لیے ہر ممکن سہولت اور مکمل تعاون فراہم کرتا رہے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے ہونیوالی ثالثی کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اقدامات کاجائزہ لیا اور فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے پر تعریف کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ:سمارٹ لاک ڈائون پرعملدرآمد،ہوٹلز ،موٹلز،دکانیں بند

وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں خطے میں امن کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات کے دوران خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور دونوں نے کشیدگی میں اب تک ہونے والی کمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دیدار ریشم تنازع: عظمیٰ بخاری کی مداخلت پر دیدار کا ریشم سے معافی مانگنے سے انکار

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی اور امن کو برقرار رکھیں، انہوں نے تمام اطراف کی جانب سے تحمل کے مظاہرے کو سراہا گیا۔

اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان فریقین کے درمیان پرامن اور باہمی مذاکرات کے ذریعے حل کے لیے ہر ممکن سہولت اور مکمل تعاون فراہم کرتا رہے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہائیکورٹ: پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین کے اسٹیٹ سبجیکٹس کی مکمل جانچ پڑتال کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے عمل میں شامل فریقین کے عزم کو سراہا اور امن کے حصول کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں رہنماوں نے پاکستان آنے والے وفود کو دعوت کی تجدید بھی کی اور انہیں ہر ممکن سہولت اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Scroll to Top