راولاکوٹ:سمارٹ لاک ڈائون پرعملدرآمد،ہوٹلز ،موٹلز،دکانیں بند

راولاکوٹ(کشمیر ڈیجیٹل) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت غیر ضروری کاروباری سرگرمیوں کو محدود کیا جا رہا ہے،شہر بھر میں ہوٹلز اور دکانیں بند کروا دی گئی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگی رہنما ساجد سعید کی شوکت نواز میر کیخلاف درخواست دائر

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ ٹیم کا رات کے وقت بازاروں کا دورہ ،نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کرواتے ہوئے تمام ہوٹلز اور دکانیں بند کروا دیں۔

اس دوران مختلف علاقوں میں نگرانی بھی کی گئی تاکہ احکامات پر مکمل عمل یقینی بنایا جا سکے۔انتظامیہ کے مطابق جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہائیکورٹ: پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین کے اسٹیٹ سبجیکٹس کی مکمل جانچ پڑتال کا حکم

انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جاری کردہ احکامات کی پابندی کریں۔

Scroll to Top