مسلم لیگی رہنما ساجد سعید کی شوکت نواز میر کیخلاف درخواست دائر

ہٹیاں بالا( کشمیر ڈیجیٹل/عمر بھٹی راجپوت)آزاد کشمیر میں عوامی حقوق کی آڑ میں بننے والی نام نہاد عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

تھانہ ہٹیاں بالا میں چکار کے رہائشی راجہ رفاقت حسین نے راجہ ساجد سعید رہنما مسلم لیگ (ن) نے ساتھیوں کے ہمراہ ایک درخواست جمع کروائی، جس میں شوکت نواز میر اور دیگر قیادت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہائیکورٹ: پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین کے اسٹیٹ سبجیکٹس کی مکمل جانچ پڑتال کا حکم

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ مذکورہ قیادت ریاستی اداروں کے خلاف منفی بیانیہ تشکیل دے رہی ہے، جس سے نہ صرف عوام میں بے چینی پھیلنے کا خدشہ ہے بلکہ ریاستی نظم و نسق اور قومی یکجہتی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

درخواست میں بالخصوص حساس قومی اداروں اور اعلیٰ عسکری قیادت کے حوالے سے دیے گئے بیانات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کے لیے 4 دن کی چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی باشعور عوام ایسے عناصر کو مسترد کرتی ہے جو سیاسی یا ذاتی مفادات کے لیے ریاستی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا کر انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کر کے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں میں بڑا کریش: فی تولہ سونا 9 ہزار 500 روپے سستا ہو گیا

پولیس ذرائع کے مطابق درخواست موصول ہونے کے بعد معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور قانونی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Scroll to Top