ہائیکورٹ: پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین کے اسٹیٹ سبجیکٹس کی مکمل جانچ پڑتال کا حکم

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) ہائیکورٹ آزاد جموں و کشمیر نے مہاجرینِ کشمیر مقیم پاکستان کے اسٹیٹ سبجیکٹس کی ویریفکیشن سے متعلق اہم حکم جاری کر دیا۔

چیف جسٹس ہائی کورٹ آزاد جموں و کشمیر جسٹس سردار لیاقت شاہین نے مقدمہ بعنوان عبدالناصر خان بنام ساجد حسین و دیگر کی سماعت کے بعد فیصلہ سنا دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کے لیے 4 دن کی چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر کو ہدایت کی ہے کہ مہاجرینِ کشمیر مقیم پاکستان کے پشتنی (اسٹیٹ سبجیکٹ) سرٹیفکیٹس کی مکمل چھان بین اور سکروٹنی کو یقینی بنایا جائے۔

رٹ پٹیشن میں درخواست گزار عبدالناصر خان نے عدالت کے روبرو مؤقف اختیار کیا تھا کہ انتخابی حلقہ ایل اے 45 ویلی چھ میں مبینہ طور پر جعلی پشتنی سرٹیفکیٹس رکھنے والے افراد کو بطور ووٹر رجسٹرڈ کر لیا گیا ہے، جو انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دیدار ریشم تنازع: عظمیٰ بخاری کی مداخلت پر دیدار کا ریشم سے معافی مانگنے سے انکار

عدالتِ عالیہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ووٹر لسٹوں کی درستگی اور اسٹیٹ سبجیکٹ کی تصدیق انتہائی اہم معاملہ ہے۔

لہٰذا متعلقہ حکام اس حوالے سے قانون کے مطابق مکمل جانچ پڑتال کریں تاکہ کسی بھی غیر مستحق فرد کو ووٹ کے اندراج کا فائدہ نہ مل سکے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دواریاں حادثہ: دریائے نیلم میں لاپتہ ڈرائیور کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع

عدالتی حکم کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ متعلقہ ادارے مہاجرینِ کشمیر کے اسٹیٹ سبجیکٹس کی از سرِ نو جانچ پڑتال کرینگے جس سے انتخابی عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

Scroll to Top