مظفرآباد پولیس کی فوری کارروائی، علاقے کو بڑے سانحہ سے بچالیا

مظفرآباد : تھانہ سول سیکرٹریٹ اورچوکی پولیس راڑہ کی بروقت کارروائی،لڑائی جھگڑے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے 5ملزمان کو پابند سلاسل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزموضع نندل کے مقام پر 2گروپوں کے درمیان زمین کے تنازع پر لڑائی جھگڑا ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں: دارالحکومت مظفرآباد میں سکیورٹی سخت، پولیس کا گشت بڑھا دیا

ایک گروپ نے کلہاڑیوں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کرتے ہوئے دوسرے گروپ کے 4 افراد کے سر پھوڑ دیئے ۔

اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سول سیکرٹریٹ جاوید احمد گوہر ، چوکی آفیسر راڑہ علی اصغر عباسی نے نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ کر لڑائی جھگڑے کو کنٹرول کرتے ہوئے امن عامہ بحال کیا

بعدازاں بعد متاثرہ / مضروب پارٹی کی جانب سے موصولہ درخواست پر مقدمہ نمبر 100/26 بجرائم 324۔337۔147۔148۔149۔506 APC درج کرتے ہوئے نامزد ملزمان میں سے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے پابندِ سلاسل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:تتہ پانی: خاتون کی لاش کا معمہ حل، شوہر ہی قاتل نکلا، پولیس تفتش میں اہم انکشافات

عوامی و سماجی حلقوں اور معززین علاقہ نے چوکی آفیسر راڑہ اور ان کی ٹیم کی بروقت کارروائی، جرائم کی روک تھام اور موثر کارکردگی کو سراہاہے۔

یاد رہے کہ مظفرآباد میں پچھلے دنوں ہونیوالے تصادم میں 5قتل ہوئے ہیں جس پر علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Scroll to Top