نوبیل انعام کا اصل حقدار پاکستان ،اٹلی کے سابق وزیراعظم نے مطالبہ کردیا

پوری دنیا امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کے مثبت کردار کی معترف ہوگئی۔

اٹلی کے سابق وزیراعظم اور یورپی کمشنر پاؤلو جینٹی لونی نے امریکا ایران جنگ بندی کرانے پرپاکستان کو نوبیل انعام کا حق دار قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی اخبار ٹیلی گراف نےفیلڈ مارشل عاصم منیر کو عالمی امن کا سفیر قرار دیدیا

پاؤلو جینٹی لونی امریکا ایران جنگ بندی کرانے پر پاکستان کی کاوشوں کے معترف ہوگئے۔

ایکس پر اپنے بیان میں پاؤلو جینٹی لونی نے لکھا کہ ان کے نزدیک موجودہ صورت حال میں نوبیل انعام کا اصل حق دار شاید پاکستان ہے۔

ان کے علاوہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، قطر اور اردن نے جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا۔

چین، روس اور یورپ سمیت عالمی طاقتوں نے امریکا ایران جنگ بندی خوش آئند قرار دی ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین نے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے حصول کے لیے اپنی کوششیں کی ہیں۔ برطانوی وزیراعظم نے جنگ بندی کو پائیدار امن معاہدے میں تبدیل کرنے کو اہم قرار دیا۔

فرانسیسی صدر نے جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے لبنان کی صورتِ حال تشویش ناک قرار دی ۔

جرمن چانسلر نے جنگ بندی معاہدہ کرانے پر پاکستان سے اظہار تشکرکیا۔ ترکیے نے اسلام آباد میں مذاکرات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔آسٹریلیا، مصر اور ملائیشیا نے بھی جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیز فائرکی خلاف ورزیاں امن عمل کو متاثرکر رہی ہیں، شہبازشریف

روس نے امید ظاہر کی ہےکہ مذاکرات کے لیے ایران امریکا کے براہ راست رابطے قائم ہوں گے اور اب امریکا کے پاس یوکرین کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے مزید وقت اور گنجائش ہوگی۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے بھی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔

Scroll to Top