پی ایس ایل،مسلسل ناکامیوں کا شکار’’راولپنڈیز ‘‘نے اہم کھلاڑی سے معاہدہ کر لیا

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کی نئی ٹیم راولپنڈیز نے اپنی مسلسل کمزور کارکردگی کے بیچ ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے تیز بائولرز میں سے ایک بین سیئرز کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بین سیئرز اس وقت نیوزی لینڈ اے کے ساتھ سری لنکا میں موجود ہیں اور اجازت ملنے کے بعد وہ جلد ہی راولپنڈیز کے اسکواڈ کو جوائن کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11، راولپنڈیز کی ناکامیوں کی ہیٹ ٹرک، اسلام آباد یونائیٹڈ کامیاب

28 سالہ سیئرز پہلی بار پاکستان سپر لیگ میں حصہ لیں گے اور ٹیم کی پیس اٹیک کو مضبوط کرنے کی امید ہے، خاص طور پر جب فرنچائز کے کچھ اہم فاسٹ بولرز انجری کا شکار ہو چکے ہیں۔

ٹیم کے مرکزی فاسٹ بولرز نسیم شاہ اورزمان خان انجری کے باعث آؤٹ ہیں، جس کے باعث مینجمنٹ نے بیٹنگ اور بالنگ دونوں میں بیلنس لانے کے لیے سیئرز کو شامل کیا ہے۔

صارفین کے مطابق راولپنڈیز کے کوچ اور مینجمنٹ اب توقع کرتے ہیں کہ بین سیئرز کا تجربہ اور رفتار ٹیم کو پہلے سے مضبوط بنائے گا، خاص طور پر اگلے میچوں میں رنز روکنے اور وکٹیں لینے میں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل،بال ٹیمپرنگ پر فخر زمان کو لیول تھری جرم پر چارج کر دیا گیا

راولپنڈیز کا اگلا میچ 10 اپریل کو کراچی میں شیڈول ہے، جہاں ٹیم ممکنہ طور پر نئے شامل ہونے والے سیئرز کے ساتھ بہتر پرفارمنس دینے کی کوشش کرے گی۔

Scroll to Top