مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کے ویژن کے مطابق دارالحکومت مظفرآباد کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے وژن کے تحت مفت ٹرانسپورٹ سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد مذاکرات: جے ڈی وینس امریکی مذاکراتی ٹیم کی قیادت کرینگے، وائٹ ہائوس
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آج اس سروس کو عملی شکل دیتے ہوئے شہر کے مختلف روٹس پر مفت سفری سہولت فراہم کرنا شروع کر دی گئی۔
اس اقدام کا مقصد شہریوں کو سفری اخراجات سے ریلیف دینا اور انہیں بہتر، محفوظ اور آسان ٹرانسپورٹ فراہم کرنا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی سفارتی کامیابی، سرینگر سے کشمیری نوجوان کا فیلڈ مارشل کے نام اہم پیغام جاری
انتظامیہ کیمطابق یہ سروس باالخصوص طلبہ، خواتین، بزرگ افراد اور روزمرہ سفر کرنے والے افراد کیلئے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگی۔
موجودہ مہنگائی کے پیش نظر یہ اقدام عوام کے لیے ایک بڑا سہارا قرار دیا جا رہا ہے۔




