اسلام آباد مذاکرات: جے ڈی وینس امریکی مذاکراتی ٹیم کی قیادت کرینگے، وائٹ ہائوس

نیویارک (کشمیر ڈیجیٹل)وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ ہفتہ 11 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والے امن مذاکرات میں حصہ لے گا۔

امریکی ٹیم کی قیادت جے ڈی وینس کریں گے اور اس میں ویٹ کوف اورکشنر شامل ہوں گے۔

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے اپنی مذاکراتی ٹیم اسلام آباد بھیج رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فاروق حیدر کو جھٹکا، سردار عتیق خان نے 13ویں آئینی ترمیم چیلنج کردی

وائٹ ہاؤس ترجمان کے مطابق مذاکراتی ٹیم میں جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہوں گے، مذاکراتی ٹیم ہفتے کی صبح اسلام آباد میں بات چیت کرے گی۔

کیرولین لیوٹ نے کہا کہ ایران نے جنگ بندی کا کہا اور بالآخر جنگ بندی تجاویز پر اتفاق کر لیا، ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے پر اتفاق کیا تھا، ایران کا اصل منصوبہ ناقابل قبول تھا اور مسترد کر دیا گیا تھا، ایران نے اس کے بعد معقول تجاویز دیں۔

ترجمان نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی سرخ لکیریں تبدیل نہیں ہوئی، ٹرمپ کو آبنائے ہرمز کھلنے کی توقع ہے۔ مذاکرات کا پہلا راؤنڈ ہفتے کو ہوگا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی سفارتی کامیابی، سرینگر سے کشمیری نوجوان کا فیلڈ مارشل کے نام اہم پیغام جاری

کیرولین لیوٹ نے کہاکہ ٹرمپ نے منگل کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بات کی تھی، لبنان اس جنگ بندی کا حصہ نہیں، لبنان کے معاملے پر نیتن یاہو اور دیگر فریقین سے بات چیت جاری رہے گی۔

اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور ایرانی مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں ایرانی صدر نے دو ہفتوں کی جنگ بندی کے لیے اقدامات کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی لیڈر شپ کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیرصحت ،سیکرٹری اور ڈی جی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پاکستانی وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ ایران کا وفد مذاکرات کے لیے اسلام آباد آئے گا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے جامع مذاکرات اسلام آباد میں ہونے جا رہے ہیں، جس میں ایران کی جانب سے اسپیکر پارلیمنٹ باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی جبکہ امریکا کی جانب سے نائب صدر جے ڈی وینس اور اسٹیو وٹکوف شریک ہوں گے۔

Scroll to Top