سرینگر(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی – فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے چاہنے والے بھارتی مقبوضہ کشمیر سے بول اٹھے۔ –
ایران امریکا جنگ رکوانے پر مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام سے کشمیری بھائی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے نام پیغام وائرل ہوگیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا عالمی سطح پر نام روشن، بھارتی تجزیہ کار مودی پر برس پڑے
کشمیری شہری نے اپنے پیغام میں کہا کہ جس طرح عالمی سطح پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہم کشمیری آپ کو سلام پیش کرتے ہیں ۔
بھارت عالمی سطح پر تنہا رہ گیا ہے ۔ پاکستان کی کامیابی کے بعد بھارت دنیا میں رسوا ہوچکا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی سفارتی کامیابی، سرینگر سے کشمیری نوجوان کا فیلڈ مارشل کے نام اہم پیغام جاری
کشمیری نوجوان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران اور امریکہ کی جنگ رکوانے پر ہر کشمیری آپ کے اقدام پر خوش ہے اور آپ کو سلام پیش کرتا ہے ۔
کشمیری نوجوان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ بڈگام مقبوضہ کشمیر سے اپنے پاکستانی بھائیوں سے مخاطب ہے ۔
بھارت میں گودی میڈیا کی صورتحال ایسی ہے جیسے اس پر ہی کسی نے میزائل چلا دیئے ہیں ۔ بھارت میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے ۔
بھارت سے لیکر مظفرآباد تک جو بھی بکواس کرتا ہے ان کی مخالفت سے کچھ نہیں ہوتا ، حدیث شریف کے مطابق کہ دنیا ایک طرف تمہاری مخالف ہو مگر اللہ تمہارے ساتھ ہو تو کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔
اس وقت اللہ پاک آپ کے ساتھ ہے ۔ کسی کی مخالفت آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ۔ آخر میں آپ کو میرا یہی پیغام ہے کہ ہم کشمیری آپ سے بہت محبت کرتے ہیں ، آئی لو یو عاصم منیر ۔ آئی لو پاک فوج




