دیوان علی چغتائی ، چوہدری رشیدکو جھٹکا، ن لیگی کارکنوں کا پیرا شوٹر کو قبول کرنے سے انکار

ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل/عمر بھٹی راجپوت)مسلم لیگ ن حلقہ سات جہلم ویلی کے امیدواران کا پیراشوٹرز کو تسلیم کرنے سے انکار ، قیادت کارکنان کی رائے احترام کرے ، حلقہ سات کو کسی صورت سیاسی چراگاہ نہیں بننے دیں گے ، سیاست چھوڑ کر گھر بیٹھ جائیں گے پیراشوٹرز قبول نہیں کریں گے۔

مسلم لیگ ن حلقہ سات کے امیدواران اسمبلی فرید خان ، لیاقت علی اعوان ، عمیر آفتاب کیانی مدثر شمس اعوان کا ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب مسلم لیگ ن حلقہ سات کے امیدواران اسمبلی فرید خان ، عمیر آفتاب کیانی ، لیاقت علی اعوان ، مدثر شمس اعوان نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن حلقہ سات جہلم ویلی مضبوط و منظم ہے ، مسلم لیگی ن کے کارکنان انشاء اللہ ضلع جہلم ویلی کی دونوں نشستیں جیت کر قیادت کو تحفہ میں دیں گے۔

دیوان چغتائی اور چوہدری رشید کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ، لیگی کارکنان کا استحصال کرنے والوں کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے ، جماعتیں تبدیل کرنے والوں کو بھی شرم آنی چاہیے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیرصحت ،سیکرٹری اور ڈی جی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

مسلم لیگ ن کے امیدوار فرید خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر یہ افواہیں سرگرم ہیں کہ سابق وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کروڑوں روپے کی ڈیل کرکے حلقہ سات جہلم ویلی کے ٹکٹ کا فیصلہ کرلیا ہے ،

کشمیر ڈیجیٹل نامی چینل سے ہمارے قائد کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا اور بدگمانیاں پیدا کی جارہی ہیں منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ، ہم انہیں بھی بتاتے ہیں کہ ہمارے کارکنوں کو خریدا نہیں جاسکتا ، قیادت کو کون خریدے گا ؟

ہم واضح طور پر بتا دینا چاہتے ہیں کہ کسی صورت اپنے حلقہ میں کسی پیراشوٹرز کو تسلیم نہیں کریں گے ہمارے ساتھ حلقہ کی ساری برادریوں کے لوگ ہیں ہم نے جماعت کی مضبوطی کیلئے کام کیا ۔

ہم پانچوں امیدواران مل کر حلقہ میں کام کررہے ہیں ہم مسلم لیگ ن کے کارکنان کے نمائندے ہیں ،کارکنان مسلم لیگ ن حلقہ سات مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے

پارٹی قیادت مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے امیدواران کو ٹکٹ دے ، ہم ٹکٹ کے حصول کے لیے پیراشوٹرز کو کسی صورت اپنے اوپر مسلط نہیں ہونے دیں گے ۔

پیراشوٹرز پانچ پانچ پارٹیاں تبدیل کرکے ہم پر مسلط ہونا چاہتے ہیں جو ناقابل قبول ہے ہم بڑے سے بڑا اقدام اٹھانے سے بھی گریز نہیں کریں ہم پانچوں نے انتخابی مہم چلائی ہے لوگ ہم پر اعتماد کررہے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سیز فائرکی خلاف ورزیاں امن عمل کو متاثرکر رہی ہیں، شہبازشریف

لوگ مسلم لیگ ن کی طرف دیکھ رہے ہیں ، لوگ جوق در جوق مسلم لیگ ن میں شامل ہورہے ہیں ، کارکنوں کی رائے کا احترام کیا جائے ، ہمیں اپنی قیادت پر اعتماد ہے ، ہم کسی صورت پیراشوٹرز کو تسلیم نہیں کریں گے ۔ہم میں سے جس کسی ٹکٹ ملا ہم انشاء اللہ ایک ساتھ چلیں گے اور سیٹ جیت کر قیادت کو تحفہ دیں گے ۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار اسمبلی عمیر آفتاب کیانی نے کہا کہ آج کے دن وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے عالمی سطح پر امن کی راہیں ہموار کرکے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ۔

پوری دنیا وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف ، فیلڈ مارشل اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے کردار کو سراہتی ہے ۔حلقہ سات میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ فلاں پیراشوٹرز کو ن لیگ کا ٹکٹ ملے گا ۔

ہم نے ٹکٹ کے لیے اپلائی کیا ہے انشاء اللہ ہم مل کر الیکشن لڑیں گے ہم نے فاروق حیدر خان سے سیاست بھی سیکھی ہے اور مزاحمت بھی ، ہم اپنے حلقہ انتخاب میں کسی پیراشوٹرز کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے ۔

حلقہ سات میں مسلم لیگ ن انشاء اللہ منظم ہے ، اگر کسی کو یہ زعم ہے کہ وہ کارکنان کو بائی پاس کرکے مسلم لیگ کا ن کا ٹکٹ لیں گے یہ ان لوگوں کی خام خیالی ہے ، پیراشوٹرز کسی بھی صورت قابل اعتماد نہیں ہے ۔

ان پیراشوٹرز نے مسلم لیگی کارکنان کا استحصال کیا ۔

امیدوار اسمبلی لیاقت علی اعوان نے کہا کہ حلقہ میں موجود مسلم لیگ ن کے نظریاتی کارکنان کو ٹکٹ دیا جائے ، نہ صرف یہاں کے پیراشوٹرز بلکہ دوسرے حلقوں کے لوگ بھی یہاں الیکشن لڑنا چاہتے ہیں کیا یہاں مسلم لیگ کے ورکرز موجود نہیں ہیں ، ہم چاروں لوگ انشاء اللہ مل کر الیکشن لڑیں گے ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ میرٹ کی پامالی کی گئی تو کارکنان سے کوئی امید نہ رکھی جائے ، مسلم لیگ ن انتشار کا شکار ہوگی اور نقصان کی تمام تر زمہ داری قیادت پر ہوگی ۔یہ حلقہ کسی کی چراگاہ نہیں ہے ، ہم کارکنان ایک پیج پر ہیں ۔

امیدوار اسمبلی مدثر شمں اعوان نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ حلقہ کا ٹکٹ کسی پیراشوٹرز کو ملنے جارہا ہے ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ہم نے مشترکہ طور پر قیادت سے ملاقات میں اپنا لائحہ عمل بتا دیا ہے۔۔

امید ہے قیادت کارکنان اور ہماری رائے کا احترام کرے گی ، پیراشوٹرز نے لیگی کارکنان کا استحصال کیا ، بدترین ظلم کیا ، اب پیراشوٹرز ہم پر مسلط ہونا چاہتے ہیں جو کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے ۔قیادت نے ہمیں ہدایت اور یقین دہانی کروائی ہے کہ کارکنان انتخابی مہم چلائیں۔

مسلم لیگی رہنما راجہ ساجد سعید خان نے کہا کہ حلقہ سات میں پندرہ ہزار لوگوں نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دئیے ، آنے والوں کو بھی شرم آنی چاہیے جو تین تین جماعتوں سے ہوکر آرہے ہیں اور لانے والوں کو بھی شرم آنی چاہیے ۔

اگر کوئی آنا چاہتا ہے تو مسلم لیگ ن کے کارکنان کے پیچھے آنا پڑے گا ۔دونوں نشستیں جیت کا تحفہ دیں گے ، ایک سوال کے جواب میں امیدواران مسلم لیگ ن نے کہا کہ سابق وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان ریاست کے بڑے لیڈر ہیں وہ کسی بھی حلقہ سے الیکشن لڑ سکتے ہیں ۔۔

ہمیں امید ہے کہ وہ کارکنان کو موقع دیں گے اگر فاروق حیدر خان نے حلقہ سات سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تو انہیں بھی امیدواران اور کارکنان سے مشاورت کرنا ہوگی ۔

Scroll to Top