اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف نے جنگ بندی کے بعد مشرق وسطیٰ میں دوبارہ خلاف ورزیوں کی شکایات سامنے آنے پر اظہار افسوس کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر تنازعہ والے علاقے میں چند مقامات پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی اطلاع ملی ہے جو امن عمل کی روح کو مجروح کرتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:افغانستان: زلزلے کے جھٹکے،عمارتیں لرز اٹھیں،4.4 شدت ریکارڈ
Violations of ceasefire have been reported at few places across the conflict zone which undermine the spirit of peace process. I earnestly and sincerely urge all parties to exercise restraint and respect the ceasefire for two weeks, as agreed upon, so that diplomacy can take a…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 8, 2026
میں خلوص دل سے تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور دو ہفتوں کیلئے جنگ بندی کا احترام کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جنگ کے شعلے دنیا کو لپیٹ میں لے چکے تھے، 2 ہفتوں کیلئے بجھ گئے،شہبازشریف
جیسا کہ اتفاق کیا گیا ہے، تاکہ تنازع کے پرامن حل کیلئے سفارتکاری اہم کردار ادا کر سکے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا تمام فریقوں سے مخلصانہ درخواست ہےکہ تحمل کا مظاہرہ کریں، تمام فریقوں سے مخلصانہ درخواست ہےکہ وہ دو ہفتوں کی سیز فائرکا احترام کریں،
مزید یہ بھی پڑھیں:وادی نیلم: “لیتری” کی قدیم ثقافت آج بھی زندہ، بھائی چارے اور اتفاق کی عظیم مثال قائم
تاکہ سفارت کاری کو آگے بڑھنے اور تنازع کے پرامن حل کی راہ ہموار کرنے کا موقع مل سکے۔وزیراعظم نے اپنی پوسٹ میں امریکی اور ایرانی قیادت کو بھی ٹیگ کیا۔




