افغانستان: زلزلے کے جھٹکے،عمارتیں لرز اٹھیں،4.4 شدت ریکارڈ

کابل (کشمیر ڈیجیٹل)کوہ ہندوکش اور افغانستان کے مختلف علاقے زلزلے سے لرز اٹھے ،جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 128 کلومیٹر تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جنگ کے شعلے دنیا کو لپیٹ میں لے چکے تھے، 2 ہفتوں کیلئے بجھ گئے،شہبازشریف

حکام کے مطابق زلزلہ رات ایک بج کر 4 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے درمیانے درجے کے تھے تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے زلزلے کی شدت سطح زمین پر نسبتاً کم محسوس کی گئی۔ امریکی ڈیموکریٹس ماہرین کے مطابق کوہ ہندوکش کا علاقہ زلزلوں کے حوالے سے حساس سمجھا جاتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سویلین تباہی کی دھمکی: کانگریس ارکان کا صدر ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے اور 25ویں ترمیم کے استعمال کا مطالبہ

جہاں اکثر درمیانی شدت کے زلزلے آتے رہتے ہیں، حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے درمیانے درجے کے تھے، تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے زلزلے کی شدت سطح زمین پر نسبتاً کم محسوس کی گئی۔

ماہرین کے مطابق کوہ ہندوکش کا علاقہ زلزلوں کے حوالے سے حساس سمجھا جاتا ہے، جہاں اکثر درمیانی شدت کے زلزلے آتے رہتے ہیں۔

حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Scroll to Top