جنگ کے شعلے دنیا کو لپیٹ میں لے چکے تھے، 2 ہفتوں کیلئے بجھ گئے،شہبازشریف

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ مشرق جنگ کے شعلے دنیا کو لپیٹ میں لے رہے تھے ، 2 ہفتوں کیلئے بجھ گئے۔

ٹوکیو سے لندن تک سب پاکستان کا ذکر کررہے ہیں۔ ایسا منظر کبھی نہیں دیکھا ، پاکستان کی کوشش نیک ، سیاسی اور عسکری قیادت ایک تھی،ہے اور رہے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کا 9 اور 10اپریل کو مقامی تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

میری دعوت پر امریکی اور ایرانی وفود اسلام آباد آرہے ہیں۔ راتوں کو جاگ کر سیز فائر کروایا ۔ پاکستان کی کوشش نیک نیتی پر مبنی تھی، سیاسی اور عسکری قیادت ایک تھی،ہے اور رہے گی،

جنگ کے شعلے نا صرف خطے کو اپنی لپیٹ میں لے چکے تھے بلکہ پوری دنیا کا امن بھی تباہ کرچکے تھے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اینکرمحمد مجتبیٰ بٹ نے شوکت نواز میر کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

فیلڈ مارشل کئی راتیں جاگتے رہے، وزیراعظم اورکابینہ ارکان کا سید عاصم منیر کو خراج تحسین۔ اس جنگ میں بھائی کو بھائی سے لڑانے کی کوشش کی جارہی تھی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عالمی میڈیا کا اعتراف: پاکستان کی کامیاب سفارت کاری نے دنیا کو بڑی جنگ سے بچا لیا

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دنیا جیسے آج پاکستان کی تعریف کررہی ہے پہلے کبھی ایسا منظر نہیں دیکھا۔جنگ بندی پہلا قدم ہمارا مقصد ترقی اور خوشحالی ہے

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مجوزہ اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں خطے میں جنگ بندی اور امن کی کوششوں میں تعاون کرنے والے برادر ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہے۔

میں چین، سعودی عرب، ترکیہ، مصر اور قطر کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں، ان ممالک نے جنگ بندی کے قیام اور سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے میں بھرپور اور قیمتی کردار ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک کی مستقل حمایت اور خطے میں امن و استحکام کے لیے عزم پاکستان کی کوششوں میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

تمام برادر ممالک اور امریکہ کی قیادت نے غیر معمولی بصیرت، دانشمندی اور تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن کو موقع فراہم کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے عالمی امن کے لیے کی جانے والی مخلصانہ کوششوں کو دنیا بھر کے شراکت داروں اور دوست ممالک نے سراہا ہے،

خطے اور دنیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں۔

Scroll to Top